۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
تسلیت

حوزہ/حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے افغانستان کے معروف عالم دین آیت اللہ محسنی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم آیت اللہ محسنی کی سیاسی، ثقافتی سماجی اور علمی شعبوں میں گرانقدر خدمات کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم آیت اللہ محسنی نے کئی سال تک مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے افغانستان کے معروف عالم دین آیت اللہ محسنی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم آیت اللہ محسنی کی سیاسی ، ثقافتی سماجی اور علمی شعبوں میں گرانقدر خدمات کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم آیت اللہ محسنی نے کئی سال تک مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دیں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور افغانستان میں مرحوم کے چاہنے والوں اور اسی طرح مرحوم کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لئے اللہ تعالی سے رحمت و مغفرت کی دعا کی۔

افغانستان کی شیعہ علماء کونسل کے صدر اور اتحاد کے داعی آیت الله محمد آصف محسنی دو روز پہلے84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

آیت الله محمد آصف محسنی 1314 ھجری شمسی کو قندھار میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد علوم دینی کے حصول کے لئے نجف اشرف گئے اور مرحوم آیت الله حکیم اور مرحوم آیت الله خوئی سے کسب فیض کیا  اور 12 سال کے بعد آیت الله محمد آصف محسنی واپس افغانستان چلے گئے اور وہاں درس و تدریس اور سیاسی سماجی کاموں میں مشغول ہوگئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .