حوزہ/ مرحوم آیت اللہ میرزا محمد حسین نائینیؒ کی یاد میں بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب حوزہ علمیہ امام کاظمؑ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ اس بابرکت تقریب کا آغاز آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی کی معرکہ آرا تقریر سے ہوا، جس میں انہوں نے مرحوم نائینیؒ کے علمی و فکری کارناموں، ان کی مجاہدانہ عقلانیت اور اسلامی نظامِ سیاست و فقہ میں ان کے گہرے اثرات پر روشنی ڈالی۔ اس کانفرنس میں مراجع عظام، علما، محققین اور متعدد اسلامی و علمی اداروں کے نمائندے شریک تھے۔ کانفرنس کے مختلف علمی اجلاسوں میں میرزا نائینیؒ کی فکر و فلسفہ، اجتہاد اور سیاسی نظریات پر مقالات پیش کیے گئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha