۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
نیاز

حوزہ/ آیت اللہ نوری ہمدانی نے حجت الاسلام و المسلمین قاضی نیاز حسین نقوی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین قاضی سید نیاز حسین نقوی کی رحلت پر آیت اللہ نوری ہمدانی کے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا اللہ و انا الیہ راجعون

جناب آیت اللہ سید ریاض حسین نقوی دامت افاضاتہ

سلام علیکم بما صبرتم

عالم دانشور حجت الاسلام و المسلمین قاضی سید نیاز حسین نقوی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر دکھ ہوا۔ اس عالم دین نے اپنی بابرکت عمر اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت کی ترویج میں گزار دی اور اس راستے میں یادگار نمونے اور آثار چھوڑے ہیں۔

میں مرحوم کی رحلت پر جنابعالی، ان کے عقیدت مندوں اور پسماندگان اور بالخصوص پاکستان کے علماء کرام اور عوام کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

خداوند عالم مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور انہیں اپنے پیاروں کے ساتھ محشور فرمائے!

١٨ ربیع الاول ١٤٤٢

قم مقدسه

حسین نوری همدانی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .