۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شملہ الجواد فاؤنڈیشن

حوزہ/قوم کے علمائے کرام ہماری پریشانی سے غافل نہیں ہیں کہ شملہ کی بلند پہاڑیوں تک ہم لوگوں کو یاد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

ذرائع کے مطابق صدر الجواد فاؤنڈیشن کی خصوصی ہدایت و نگرانی میں الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج پہنچا رہے ہیں۔ ابھی تک الجواد فاؤنڈیشن کی طرف سے ہزاروں  مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیۓ گئے۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے خوبصورت شہر شملہ جو سیاحوں میں بہت مقبول ہے لاک ڈاؤن کے سبب وہان پر غریب طبقہ کی حالت بہت خراب ہے خاص کر جو دور دراز سے محنت مزدوری کے لے وہان گۓ تھے۔ان لوگون تک الجواد فاونڈیشن کی طرف سے بستہ کرامت حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہا کے نام سے مولانا سید کاظم حسین نقوی جو امام جماعت شملہ ہیں کے ذریعہ ضرورت مندوں تک راشن پہونچایا گیا شملہ شہر میں دور دراز سے گئے ہوئے مومنین جو وہاں محنت مزدوری کرتے ہیں اور اپنے بچوں کے ساتھ وہاں رہتے ہیں ان افراد تک الجواد فاونڈیشن کے صدر مولانا سید مناظر حسین نقوی کی کوشیشوں سے عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی گئی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔ امداد ملنے کے بعد مومنین و مستحقین بہت خوش ہوئے کی ہماری قوم کے علمائے کرام ہماری پریشانی سے غافل نہیں ہیں کہ شملہ کی بلند پہاڑیوں تک ہم لوگوں کو یاد کیا، بستہ کرامات فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہا موصول ہوتے ہی تمام علماء اور خیرین کے لے بارگاہ امام زمانہ میں دست با دعا ہوکر قوم کے علماء اور خیرین حضرات کے لئے دعا کی۔

واضح رہے مولانا سید مناظر حسین نقوی ملک کے ہر گوشہ و کنار کے مستحقین پر اپنی نگاہیں رکھے ہوئے ہیں اور اپنی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ ان لوگوں تک پہنچیں۔
مولانا سید مناظر نقوی بہت پر تلاش اور زحمت کش افراد میں سے مانے جاتے ہین یقینا رات دن ضرورت مندوں کو راشن اور زندگی کے وسائل پہونچانے میں لگے رہتے ہیں۔ ملک میں لاک ڈاون کے ماحول میں مستضعف اور مزدور لوگ بہت پریشان ہیں جس کے لئے مولانا نے قوم کے ان افردا سے اپیل کی جو اھل خیر ہیں وہ اپنی ہر ممکن کوشش کریں مومنین کی مدد کرنے میں تاکہ غریب لوگ پریشان نہ ہوں اس ماہ مبارک کے ایام میں۔

آخر میں شملہ کے مومنین نے ولادت امام حسن علیہ السلام کے موقع پر اپنے زمانہ کے امام کے ظھور کے لئے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .