۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
الجواد فاؤنڈیشن

حوزہ/ضلع بریلی اترپردیش کے قصبہ سیتھل اور جریلی میں بستہ کرامات حضرت فاطمہ زھرا سلام سلام اللہ علیہا الجواد فاؤنڈیشن کی طرف سے تقسیم کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے اور خیرین حضرات کی توسط سے مولانا سید عازم حسین زیدی اور مولانا سید فاضل حسین کے ذریعہ ضرورت مندوں میں بڑے احترام کے ساتھ انکے گھروں تک راشن پہونچایا گیا۔

قابل تحسین بات یہ ہے کی الجواد فاؤنڈیشن کے صدر مولانا سید مناظر حسین نقوی کی خاص ھدایت ہے کی کسی بھی ضرورت مند کی کسی طرح کی دل آزاری نہیں ہونی چاہئے اور عزت و احترام کے ساتھ انکے گھروں تک امداد پہنچائی جائے۔ معصومین علیھم السلام کی سیرت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور مراجع کرام کی تاکید کے ساتھ ضرورت مندوں تک امداد  پہنچایا جائے۔

یقینا الجواد فاونڈیشن نے اس چیز کا بہت خیال رکھا ہے اور جس جگہ پر بھی اس ادارہ کی طرف سے امداد پہنچی ہے مومنین اس بات سے علمائے کرام کی بہت ستائش کرتے نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے ادارہ کے سرپرست مولانا سید مناظر حسین نقوی کی انہی خوبیوں کی وجہ سے علمائے کرام میں اور مومنین ھندوستاں میں بہت ہی احترام کے ساتھ یاد کئے جاتے ہیں اور انکا شمار رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی نصیحتوں پر چلنے والے افراد میں کیا جاتا ہے جس وقت سے ملک ھندوستان کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں ہے اور غریب مزدور بہت ہی خستہ حالت سے گزر رہے ہیں، اسی وقت سے یہ ادارہ بہت ہی قابل تحسین اقدامات انجام دیے رہا ہے جس سے ہر مذھب و ملت کے لوگ علماء شیعہ کی ستائش کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .