۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
الجواد فاؤنڈیشن

حوزہ/بستہ کرامت حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہا کے نام سے ویسٹ بنگال کے مختلف علاقوں، و گاؤں ،سندریہ، نونا گھونا، الوبیڑیہ، گودائپور، بیر شپور، و دیگر گاؤں میں الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف ماہ رمضان کی عبادت لاک ڈاؤن کے سبب لوگ گھروں میں انجام دے رہے ہیں تو دوسری طرف روزانہ مزدوری کرکے دو وقت کی روٹی کمانے والے غریب مزدور اپنے گھروں میں قید کے سبب کافی پریشان نظر آرہے ہیں، ان تمام چیزوں کو الجواد فاونڈیشن نے محسوس کرتے ہوئے ویسٹ بنگال کے مختلف مقامات پر راشن تقسیم کیا۔

اطلاعات کے مطابق مقامی عالم دین مولانا منیر نے اس ذمہ داری کو بہت ہی احسن طریقے سے انجام دیا اور ضرورت مندوں تک راشن کو پہنچایا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق منظقہ محرومہ و حالات حاضرہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اور مومنین کی ضرورت کا خیال رکھتے ہوئے رمضان المبارک کے عظیم ماہ میں غریب روزہ داروں، اور ضروتمند افراد تک بستہ کرامت حضرت زھرا سلام اللہ علیہا کے نام سے بڑی عزت و احترام کے ساتھ لوگوں کے گھرون تک پہنچایا گیا تاکہ روزہ دار افراد کو کسی طریقے کی مشکل پیش نہ آئے۔ 

یاد رہے الجواد فاونڈیشن کے صدر مولانا سید مناظر نقوی کی یہی تاکید ہے ہر ضرورت مند لوگوں کے گھرون تک راشن پہونچایا جائے اور بڑی عزت و احترام کے ساتھ رات میں تقسیم کیا جائے۔ اسی سبب ھندوستان کے مختلف صوبوں اور متعدد شہروں و بستیوں میں بڑی عزت و احترام کے ساتھ امداد رسائی کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق الجواد فاونڈیشن کے رابطین بھی اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے انسان دوستانہ امداد احترام کے ساتھ رات میں مستحقین کے گھرون تک جا کر راشن پہونچارہے ہیں
ھر علاقہ کے مومنین اراکین الجواد فاونڈیشن اور خیرین جو الجواد فاؤنڈیشن کے ساتھ ملکر امداد کرنے میں ساتھ دے رہے ہیں انکے لے دعائین کرتے نظر آرہے ہین اور یقینا صدر الجواد فاؤنڈیشن کی یہی مستقل کاوشیں اور کوششیں جاری ہیں جسکی بنا پر لوگوں تک اس عظیم خدمات رسانی کے امور کو بخوبی عمل میں لایا جا رہا ہے جسکی وجہ سے مولانا سید مناظر نقوی لوگوں کے درمیان زحمت کش پرتلاش و خادم کی شکل میں پہچانے جاتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .