حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،الجواد فاونڈیشن کی خدمت انسان دوستانہ ھندوستان کہ گوشہ کنار تک پہنچ رہی ہے جس سے ابھی تک ھزاروں لوگوں کو راحت ملی ہے اور فایدہ پہنچا ہے کرونا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاون سے غریب لوگ بہت پریشان ہیں جس کو دیکھتے ہوئے الجواد فاونڈیشن بخوبی اپنی ذمہ داری انجام دے رہا ہے ساتھ ہی ملک میں علمائے کرام اور خیرین حضرات بھی مدد کرنے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آعظم گڑھ مبارکپور میں مولانا غمخوار حسین مشھدی کے ذریعہ الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے عزت و احترم کے ساتھ ضرورت مندون تک پہچایا گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مولانا غمخوار حسین مشھد مقدس میں بھی وقت تحصیل کافی پر تلاش طلاب میں سے تھے۔
واضح رہے کہ الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے ھندوستان کے مختلف منطقوں میں امداد پہنچانے کا سلسلہ کافی دنوں سے چل رہا ہے ماہ مبارک رمضان کو دیکھتے ہوئے ضرورت مندون تک پہنچنے میں ہر اھل خیر اپنی پوری کوشش میں لگا ہے، الجواد فاونڈیشن کے صدر مولانا سید مناظر نقوی اور اراکین فاونڈیشن ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لوگوں کو امداد پہنچانے کی جو ملک کے کافی حصوں میں ابھی تک پہنچا چکے ہیں جس سے ہر فرد کی زبان پر آج الجواد فاونڈیشن کا نام اچھے انداز میں لیا جارہا ہے۔