ماه رمضان
-
رمضان المبارک اپنے نفس کے محاسبے اور دوسروں کے احساس کا نام ہے، علامہ باقر زیدی
حوزہ/ اپنے بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایسے بھی کئی خاندان ہیں جن کے بچے مدتوں سے لاپتا ہیں، ان کے اہل خانہ ہر سال سحری و افطاری کے اوقات میں ان کی کمی کو شدت سے محسوس کرتے ہیں، حکومت وقت اور مقتدر اداروں سے ان جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کامطالبہ کرتے ہیں۔
-
سیرتِ حضرت علی (ع) کے چند روشن پہلو
حوزہ/حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی جامع شخصیت نہ صرف مسلمانوں کے لئے نمونۂ عمل ہے بلکہ عالمِ انسانیت کے لئے بھی نمونۂ عمل ہے۔ آپ کے انسانی کمالات، اخلاقی اوصاف اور پاکیزہ زندگی انسانی تاریخ کا روشن باب ہے جس کے گواہ قرآن کریم، حضور اکرم، اصحاب، محدثین اور مورخین ہیں اور ان کی نظر میں آپ علیہ السلام کے فضائل و مناقب عروج پر ہیں۔
-
ماہ رمضان کے پندرہویں دن کی دعا و مختصر تشریح
خدا کی فرمانبرداری اور بندوں کی مدد ہی بندگی کا ہنر ہے
حوزہ/ خدایا! اس مہینے میں اپنے خاشع بندوں والی اطاعت عطا کر،اور وہ سعہ صدر عطا کر جو تیرے خاکسار اطاعت شعاروں والا ہے، تیری امان کے واسطے، اے ڈرے سہمے ہؤوں کی امان۔
-
قرآن و سنت کی روشنی میں مسلمانوں کی قرآن مجید سے متعلق سات ذمہ داریاں؛ استاد رفیعی کی نگاہ سے
حوزه/استادِ حوزه علمیہ قم نے بعض قرآنی آیات اور روایات کی رو سے قرآن کی درست قرائت، تلاوت کا اہتمام، قرآنی آیات کا سننا، قرآن کی تکریم، قرآن مجید میں غور و فکر، قرآن پر عمل اور حفظِ قرآن کو قرآن مجید سے متعلق مسلمانوں کی سات ذمہ داریوں کے طور پر بیان کیا ہے۔
-
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی:
سب سے افضل روزہ تمام اعضاء و جوارح کا ہوتا ہے،آنکھوں اور زبان کی خصوصی حفاظت کی جائے
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ دِل کا روزہ سب سے اعلیٰ معیار کا ہوتا ہے جو کہ معصومینؑ کا ہوتا ہے۔ہم بھی کوشش کر سکتے ہیں کہ دل کو نامناسب خیالات سے بچائیں، غلط خیال آئے تو توجہ ہٹا لیں۔
-
رمضان المبارک کےسولہویں دن کی دعا
حوزہ/ اے معبود! مجھے اس مہینے میں نیک انسانوں کا ساتھ دینے اور ہمراہ ہونے کی توفیق عطا فرما اور بروں کا ساتھ دینے سے دور کردے، اور اپنی رحمت سے مجھے سکون کے گھر میں پناہ دے۔
-
رمضان کے دوران مسلمان خصوصی احتیاط سے کام لیں، مولانا محسن تقوی
حوزہ/ دہلی میں کشمیری گیٹ کی شیعہ جامع مسجد کے امام نے کہا کہ نہ صرف ہمیں اپنی جان کو سلامت رکھنا ہے بلکہ دوسروں کی زندگیوں کی بھی حفاظت کرنا فرض ہمارا فرض ہے۔
-
ماہ رمضان و قرآن مشترکات
حوزہ/ بہار رمضان المارک ہےگویا نزول قرآن نے عظمت رمضان میں مزید اضافہ کیا، لہذا ہم محبان اہلبیت ؑکو چاہئے کہ ان کی سیرت کی اتباع و پیروی کرتے ہوے ماہ رمضان اور تلاوت قرآن کریم سے بھرپور عملی و ذہنی ، معنوی و روحی انس پیدا کریں اور ان کی برکات سے فیضاب ہوں۔
-
عکس نوشتہ/رحمت، مغفرت، قبولیت اور جہنّم سے رہائی کا مہینہ
حوزہ/حضرت نبی اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم: أيُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ قَدْ أَظَلَّكُمْ شَهْرٌ فِيهِ لَيْلَةٌ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ وَ هُوَ شَهْرُ رَمَضَانَ؛ اے لوگو! تم پر وہ مہینہ سایہ فگن ہے (آن پہونچا) جس میں وہ رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، وہ مہینہ جو رمضان کا مہینہ ہے۔۔۔۔ ۔۔۔وَ هُوَ شَهْرٌ أَوَّلُهُ رَحْمَةٌ وَ أَوْسَطُهُ مَغْفِرَةٌ وَ آخِرُهُ الْإِجَابَةُ وَ الْعِتْقُ مِنَ النَّار۔۔۔ ۔۔۔ ایسا مہینہ جس کا ابتدائی حصّہ رحمت اور درمیانی حصّہ مغفرت اور آخری حصّہ قبولیت اور جہنّم سے خلاصی کا ہے۔۔۔[الكافي (ط - دار الحديث)، ج7، ص382، باب فضل شهر رمضان]
-
رمضان المبارک کے چوتھے دن کی دعا
حوزہ/ اے معبود! مجھے اس مہینے میں اپنے امر کے قیام کے لئے طاقت عطا کر، اور اپنی یاد اور ذکر کی حلاوت مجھے چکھا دے اور اپنے شکر کی ادائیگی کو مجھے الہام فرما، اے بصارت والوں میں سے سب بڑے صاحب بصارت۔
-
رمضان المبارک کے دوسرے دن کی دعا
حوزہ/اے معبود! مجھے اس مہینے میں اپنی خوشنودی سے قریب تر فرما اور مجھے اپنی ناراضگی اور انتقام سے دور رکھ، اور مجھے اپنی آیات کی قرائت اور تلاوت کی توفیق عطا فرما، اے مہربانوں کے سب سے بڑے مہربان۔
-
بہار؛ حوزہ علمیہ آیت اللہ خامنہ ای میں استقبال ماہ رمضان المبارک تقریب/ روزہ مومنین کے لئے اللہ کا خاص عطیہ ہے، مولانا سبط حیدر اعظمی
حوزہ/ ایران کی کامیابی اسے عظیم رہبر پانے کی وجہ سے ہے جسن نے دنیابھرمیں عبادت اور ریاضت کوعام کیا ،یہ واحد قوم ہے جہاں کی پلیس بھی عارفانہ گفتگوکیاکرتی ہے ،شہید سردار سلیمانی جودنیابھر کے کے لئے ایک نمونہ اور آیڈیل بنکے پیش ہوئے اسے قوم ہرگز فراموش نہیں کرسکتی۔
-
استقبال ماہ مبارک رمضان اور غریب و نادار طبقہ اور ہماری ذمہ داریاں
حوزہ/ جو لوگ راہ خدا میں اپنے اموال خرچ کرتے ہیں ان کے عمل کی مثال اس دانے کی ہے جس سے سات سات بالیاں پیدا ہوں اور پھر ہربالی میں سو سو دانے ہوں اور خدا جس کے لئے چاہتا ہے اضافہ بھی کردیتاہے کہ وہ صاحب وسعت بھی ہے اور علیم و دانا بھی ہے۔