۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل معروف قانون دان مرحوم افضل حیدر کے گھر وفد کے ہمراہ تعزیت کے لیے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی معروف قانون دان مرحوم افضل حیدر کے گھر وفد کے ہمراہ تعزیت کے لیے گئے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پر مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: مرحوم افضل حیدر کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت ہو یا دیگر آئینی و قانونی فورمز ہر جگہ مرحوم افضل حیدر کو ان کی اصول پسندی اور اعتدال مزاجی کی وجہ سے پسندیدگی کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے تعزیتی وفد میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات برادر زاہد علی آخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری اور دیگر تنظیمی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .