۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی وفد کے ہمراہ تعزیت  کے لئے ذاکر اہلبیت نوید عاشق بی اے شہید کے گھر  آئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی وفد کے ہمراہ تعزیت کے لئے ذاکر اہلبیت نوید عاشق بی اے شہید کے گھر آئے۔ تعزیتی وفد میں علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ فیاض حسین مطہری، علامہ اشتیاق کاظمی، قاسم علی قاسمی اور سید اصغر علی بخاری شامل تھے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شہید ذاکر اہلبیت نوید عاشق بی اے کے فرزندان سے تعزیت کی اور شہید کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے تمام سوگوار خاندان سے بھی تعزیت کی اور کیس سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے واقعہ میں ملوث مجرموں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا اور شہید کے خانوادے کو اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کا شہید ذاکر نوید عاشق بی اے کے گھر آمد،مجرموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کا شہید ذاکر نوید عاشق بی اے کے گھر آمد،مجرموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .