۱۰ بهمن ۱۴۰۱ |۸ رجب ۱۴۴۴ | Jan 30, 2023
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے الکوثر گرلز کالج اسلام آباد میں حضرت فاطمہ زہرا سلام علیہا کے بارے میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے الکوثر گرلز کالج اسلام آباد میں حضرت فاطمہ زہرا سلام علیہا کے بارے میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ موجودہ عہد میں بیٹیوں کے لیے سیرت حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا پر عمل پیرا ہونا ضروری بھی ہے اور اس راستے میں ان کے لیے کوئی رکاوٹ بھی نہیں ہے بلکہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ سیرت سیدہ سلام اللہ علیہا پر عمل کرنا جتنا آج ممکن ہے شاید تاریخ میں کبھی بھی ایسا کرنا ممکن نہیں رہا ہے۔

انہوں نے جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی سیرت کے مختلف پہلؤوں کو بیان کرتے ہوئے کہا: سیرت جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کے روشن پہلؤوں میں سے ایک یہ ہے کہ اپنے کردار و گفتار کو رنگِ الہی سے آراستہ کریں اور علمی لحاظ سے آنیوالے زمانے کے لیے خود کومضبوط کریں کیونکہ آج کی یہی بیٹیاں ہی مستقبل کو سنوارنے کی صلاحیت و توانائی رکھتی ہیں اور ہمارے آنے والے کل کے لیے ایک ایسا روشن مستقبل پیش کرسکتی ہیں جو جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی سیرت کا عکاس ہو۔

زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے تاکید کی کہ یہ پہلو اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہمارا آنیوالا کل آرٹیفیشل انٹیلی جنس جیسے فنومناز سے بھرا ہو ا ہے۔ اگر ہماری بیٹیاں علم و عمل اور کردار و گفتار کے لیے لحاظ سے جنتا خود کو مضبوط کریں گی آنے والے عہد میں اسلام، اہل بیتؑ اور قرآن کے پیغام کو عام کر سکیں گی۔

وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا سیرت حضرت فاطمہ (س) کا تقاضا ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا سیرت حضرت فاطمہ (س) کا تقاضا ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
8 + 5 =