۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی / برسی محسن ملت

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا: محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی  نے دینی و مذہبی تعلیمات کے شعور کو اجاگر کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا اور صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں دینی تعلیمی اداروں کے  کا ایک مضبوط نظام متعارف کروایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی فنانس سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے محسن ملت کی برسی کے موقع پر کہا: محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی نے دینی و مذہبی تعلیمات کے شعور کو اجاگر کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا اور صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں دینی تعلیمی اداروں کا ایک مضبوط نظام متعارف کروایا۔

انہوں نے کہا: محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے اور انہوں نے اپنے امور اور فعالیت کو صرف دینی مدارس کی تاسیس ہی کی حد تک محدود نہیں رکھا بلکہ دیگر قومی مسائل میں بھی بڑھ چڑھ کو حصہ لیا اور سخت و بحرانی حالات میں قوم کی بہترین انداز میں رہنمائی فرمائی۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: آج بھی ان کا کردار و سیرت دینی و مذہبی شخصیات کے لیے مشعل راہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .