۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علامہ شیخ محسن نجفی

حوزہ/ انا لله وانا الیہ راجعون۔ محسن ملت مفسر قرآن حضرت آیت الله جناب شیخ محسن علی النجفی اعلی الله مقامہ رحلت فرما گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے بزرگ عالم دین محسن قوم، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی رحلت فرما گئے۔ انا لله وانا اليه راجعون

ان کی نماز جنازہ کل بروز بدھ دن 1 بجے بعد از نماز ظہرین جامعۃ الکوثر H8/2 میں ادا کی جائے گی۔"

حوزه نیوز ایجنسی کی ٹیم اس عظیم سانحہ اور ضیاع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی، مراجع عظام، ملت جعفریہ پاکستان اور آیت الله محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کے اہل خانہ اور شاگردوں کی خدمت میں تسلیت پیش کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سید عقیل عباس FR 10:53 - 2024/01/09
    0 0
    ◼️انا للہ و انا الیه راجعون◼️ 🏴 انتہائی افسوسناک خبر اور قوم و ملت کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔😰 ⚫ملت تشیع پاکستان کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔😭