۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
آغا سید عابد حسین حسینی

حوزہ/ علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کشمیر کے مدیر اعلیٰ آغا سید عابد حسین حسینی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کشمیر کے مدیر اعلیٰ آغا سید عابد حسین حسینی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

مفسر قرآن، محقق، مدبر، حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محسن علی نجفی نور اللہ مرقدہ کی رحلت کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔

انا للہ و انا الیہ راجعون

یقیناً آپ اس حدیث، اذا مات المؤمن الفقيه ثُلم في الإسلام ثلمة لا يسدّها شيء کے مصداق اتم ہیں، آپ کی رحلت پورے عالم اسلام کے لئے بالخصوص برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، آپ نے تفسیر الکوثر سے گھر گھر قرآنی تعلمیات پہنچائیں اور خیر کثیر کو اپنے لئے زاد راہ بنایا۔

ہم اہلیان کشمیر، اس غم و اندوہ میں پوری پاکستانی قوم، علمائے پاکستان اور علامہ کے اہل خانہ بالخصوص آپ کے فرزند ارجمند علامہ شیخ انور نجفی کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .