۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ

حوزہ/ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری تعزیتی پیغام میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آپ اتحاد امت کے عظیم داعی اور شاندار علمی شخصیت تھے۔ تفسیر کوثر آپ کی بہترین علمی کاوش اور جامعۃ الکوثر آپ کا وہ مایہ ناز دینی ادارہ ہے جس نے تعلیمات اہلبیت اطہار علیہم السلام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بزرگ عالم دین مفسر قرآن، استاد العلما شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری تعزیتی پیغام میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آپ اتحاد امت کے عظیم داعی اور شاندار علمی شخصیت تھے۔ تفسیر کوثر آپ کی بہترین علمی کاوش اور جامع الکوثر آپ کا وہ مایہ ناز دینی ادارہ ہے جس نے تعلیمات اہلبیت اطہار علیہم السلام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

ملک کے تمام مذہبی حلقوں میں بزرگ عالم دین کو غیرمعمولی مقام حاصل تھا۔ ان کے انتقال سے قوم ایک درد رکھنے والی عظیم علمی و بابصیرت شخصیت سے محروم ہو گئی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے صبر کے لیے دعاگو ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .