حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے بزرگ عالم دین محسن قوم، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی رحلت فرما گئے۔ انا لله وانا اليه راجعون
ان کی نماز جنازہ کل بروز بدھ دن 1 بجے بعد از نماز ظہرین جامعۃ الکوثر H8/2 میں ادا کی جائے گی۔"
حوزه نیوز ایجنسی کی ٹیم اس عظیم سانحہ اور ضیاع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی، مراجع عظام، ملت جعفریہ پاکستان اور آیت الله محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کے اہل خانہ اور شاگردوں کی خدمت میں تسلیت پیش کرتی ہے۔