۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ / آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا: علامہ صفدر حسین نجفی رحمۃ اللہ علیہ جیسی شخصیات کم ہی پیدا ہوتی ہیں۔ اکثر افراد صرف اپنے ادارے، مدرسے اور مسجد تک ہی گرانقدر خدمات سرانجام دیتے اور ان کی اپنی ہمت اور استطاعت انہیں تک محدود رہتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے علامہ صفدر حسین نجفی رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: محسن ملت کی دینی اور ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا: خلوص کے پیکر محسن ملت نے پوری زندگی رضائے الٰہی کی خاطر مدارس دینیہ اور اسلامی مراکز قائم کرنے میں صرف کر دی۔ ان کے شاگرد پاکستان سمیت دنیا بھر میں دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ان کی طرف سے مدارس دینیہ کا جال بچھایا گیا تھا جو اس وقت اسلامی تعلیمات کا مرکز بن کر معاشرے کی ضروریات پوری کررہے ہیں۔

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا: علامہ صفدر حسین نجفی رحمۃ اللہ علیہ جیسی شخصیات کم ہی پیدا ہوتی ہیں۔ اکثر افراد صرف اپنے ادارے، مدرسے اور مسجد تک ہی گرانقدر خدمات سرانجام دیتے اور ان کی اپنی ہمت اور استطاعت انہیں تک محدود رہتی ہے مگر علامہ صفدر نجفی وہ عظیم شخصیت تھے جنہوں نے 43 سال قبل ملک بھر میں اور بیرون ملک کثیر تعداد میں مدارس دینیہ اور دینی مراکز قائم کئے۔ مرحوم نے 120 کتب ترجمہ اور تالیف کیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .