۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ بشوی جامعۃ الکوثر

حوزہ/اسلام آباد پاکستان مادر علمی جامعۃ الکوثر میں فن خطابت کے مختلف ورکشاپس سے کا انعقاد کیا گیا جسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یعقوب بشوی نے کہا کہ دینی مدارس میں طلاب کی فکری ارتقاء اور کار آمد مستقبل کیلئے معاشرتی ضرورتوں کو سامنے رکھتے ہوئے جدید تعلیمی نصاب شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد پاکستان مادر علمی جامعۃ الکوثر میں فن خطابت کے مختلف ورکشاپس سے کا انعقاد کیا گیا جسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یعقوب بشوی نے کہا کہ دینی مدارس میں طلاب کی فکری ارتقاء اور کار آمد مستقبل کیلئے معاشرتی ضرورتوں کو سامنے رکھتے ہوئے جدید تعلیمی نصاب شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت قرآن فہمی کے اصول و قواعد کو جاننا اور عصری تقاضوں کے مطابق نصاب بنانا ضروری ہے۔

دینی مدارس میں جدید عصری تقاضوں کے مطابق نصابی تبدیلی کیلئے قلمی، علمی اور فکری کوششوں کی ضرورت ہے، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

علامہ یعقوب بشوی نے کہا کہ علوم اجتماعی خاص کر قرآن اور نفسیات، قرآن اور معاشرہ سازی، قرآن اور معیشت وغیرہ نصاب تعلیم میں لانے کی کوشش ہونی چاہیے اسی طرح فن خطابت اور فن تحقیق کی کیا اہمیت ہے اس دور میں سب کو معلوم ہونا چاہیئے۔

دینی مدارس میں جدید عصری تقاضوں کے مطابق نصابی تبدیلی کیلئے قلمی، علمی اور فکری کوششوں کی ضرورت ہے، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

انہوں نے علامہ محسن علی نجفی کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ خطبائے کرام کی تربیت کیلئے محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی صاحب کی خاص توجہ قابل ستائش ہے یہ ایک انتہائی اہم اور مقدس قدم ہے جس کی جتنی تعریف کرے کم ہے۔ اللہ تعالٰی شیخ صاحب اور جامعۃ الکوثر کے اساتذہ خاص کر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اسحاق نجفی صاحب کی توفیقات علمی میں مزید اضافہ فرمائے آمین۔

دینی مدارس میں جدید عصری تقاضوں کے مطابق نصابی تبدیلی کیلئے قلمی، علمی اور فکری کوششوں کی ضرورت ہے، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .