۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فن خطابت

حوزہ/حوزه علمیه مشہد مقدس میں زیر تعلیم پاک و ہند کی مبلغات (خواہران) کیلئے فن خطابت کے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیه مشہد مقدس میں زیر تعلیم پاک و ہند کی مبلغات (خواہران) کیلئے فن خطابت کے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، یہ ورکشاپ Practical short-term expression training مشہد مقدس کی طرف سے گلستان ہوٹل کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، جس میں کثیر تعداد میں ہندوستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والی مبلغات (خواہران) نے شرکت کی۔

تاریخ میں عظیم شخصیات ہی زندہ رہتی ہیں، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

خواہران کے اجتماع سے خطاب میں ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے متعدد آیات و روایات کی روشنی میں تبلیغ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور معاشرہ شناسی اور معاشرہ سازی میں عصر حاضر کے تقاضوں پر مفصل گفتگو کرتے ہوئے خواہران کے بعض سوالات اور شبھات کا جواب بھی دیا۔

انہوں نے تبلیغ کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم کنار کرنے اور اسے مؤثر انداز میں پیش کرنے کے مختلف زاویے بیان کئے اور تبلیغ میں انداز بیان اور مضمون کے حوالے سے بھی متعدد طریقوں پر روشنی ڈالی۔

حجۃ الاسلام ڈاکٹر بشوی نے فن خطابت کے حوالے سے بعض غلط اور نامعقول طریقوں کی طرف اشارہ کیا اور فن خطابت اور منبر کے حوالے سے مدارس کی ذمہ داری پر بھی بات کی۔

تاریخ میں عظیم شخصیات ہی زندہ رہتی ہیں، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

مبلغات سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تاریخ ساز شخصیتیں ہی تاریخ میں زندہ رہتی ہیں، لہٰذا ہمیں تاریخ میں اپنا کردار ادا چاہیئے اور قرائت تاریخ کے بجائے فقاہت تاریخ پر عبور حاصل کرنے کے ساتھ تاریخ کو بدلنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں، لیکن اس کیلئے ہمیں اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر بشوی نے کہا کہ مبلغین کا مضبوط اور دشمن شکن ہتھیار، فن خطابت ہے اس کا کوئی معادل نہیں ہے، لیکن بدقسمتی سے ذمہ دار لوگ اس فن سے دور اور غیر ذمہ دار لوگ اس پر قابض ہیں۔

تاریخ میں عظیم شخصیات ہی زندہ رہتی ہیں، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

انہوں نے مزید کہا کہ آج منبر نااہل لوگوں کے پاس ہے جو کہ ایک المیہ ہے ان شاء الله آپ خواہران اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے اس میدان میں بھی کامیابی حاصل کرسکتی ہیں۔ آپ کو قرآنی فارمولے کے مطابق خط شکن بننا ہے اور عصر ظهور کیلئے معاشرے کی ضرورتوں کو سامنے رکھتے ہوئے معاشرے کی تربیت فکر، زبان اور قلم کے ذریعے سے کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔

تاریخ میں عظیم شخصیات ہی زندہ رہتی ہیں، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .