۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ڈاکٹر یعقوب بشوی

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین شیخ یعقوب نے برصغیر کے علماء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ علماء اپنی آسائش چھوڑ کر دور دراز علاقوں میں جا کر تبلیغ کا مقدس فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ ہمارے خلوص کو بعض بدیانت لوگ ہماری کمزوری بھی سمجھتے ہیں۔ ہم کمزور نہیں بلکہ سب سے زیادہ طاقتور ہیں، کیونکہ ہمارے پاس ایمان کی طاقت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ حجتیہ میں تشکل امام خامنہ ای، مدرسہ علمیه حجتیہ کے شعبۂ ثقافت اور بین الاقوامی کانفرنس امام خامنہ ای کے قرآنی افکار کے مشترکہ تعاون سے ایک اہم علمی نشست بعنوان ” بین الاقوامی سطح پر جہاد تبیین“ منعقد ہوئی، جس میں برصغیر پاک و ہند اور ایرانی علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

برصغیر کے علماء نے انقلاب اسلامی، رہبرِ معظم اور دینی اقدار کا ہر جگہ تعارف کرایا ہے، ڈاکٹر یعقوب بشوی

اس علمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے افکار رہبری کی بين الاقوامی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر یعقوب بشوی نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں کام کرنے کیلئے اس معاشرے کی ضرورتوں اور تقاضوں کی شناخت ضروری ہے ورنہ کیسے اس معاشرے میں کام کریں گے؟ اردو زبان علماء اپنی صلاحیتوں اور تعہد کی بناء پر پوری دنیا میں دينی اقدار کے پھیلاؤ میں بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں اور اس حوالے سے بہت زیادہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

برصغیر کے علماء نے انقلاب اسلامی، رہبرِ معظم اور دینی اقدار کا ہر جگہ تعارف کرایا ہے، ڈاکٹر یعقوب بشوی

حجت الاسلام بشوی نے مزید کہا کہ اردو زبان علماء نے انقلاب، رہبری اور دینی اقدار کا ہر جگہ تعارف کرایا ہے اور علمائے کرام اس کام کو دینی فریضہ سمجھ کر انجام دیتے ہیں اور بعض علماء تو اس راہ میں جام شہادت بھی نوش فرما چکے ہیں۔

انہوں نے جہادِ تبیین کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جہادِ تبیین کیلئے فقہۂ اصغر کے ساتھ فقہۂ اکبر کو بھی ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ قرآن کریم فقہۂ اکبر کو فقہۂ اصغر پر مقدم رکھتا ہے جبکہ ہمارے معاشرے میں برعکس عمل ہو رہا ہے۔ جہادِ تبیین میں اسلامی طرز حیات کا تعارف ہوتا ہے کہ قرآن و سنت میں زندگی کے کیا کیا اصول و فارمولے بیان ہوئے ہیں؟ زندگی کے ہر پہلو کیلئے قرآن و سنت کی رہنمائی موجود ہے سیاسی پہلو ہو یا معاشرتی، علمی پہلو ہو یا اقتصادی اور ثقافتی پہلو ہو یا نفسیاتی، قرآن و سنت میں راہ حل موجود ہے۔

برصغیر کے علماء نے انقلاب اسلامی، رہبرِ معظم اور دینی اقدار کا ہر جگہ تعارف کرایا ہے، ڈاکٹر یعقوب بشوی

ڈاکٹر بشوی نے کہا کہ قرآن مجید اور تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روگردانی کی وجہ سے ہم ذلت و خواری کا شکار ہیں جب دین ہمارے ہاتھ سے کمزور ہو تو عزت کہاں سے ملے گی؟ جہادِ تبیین زر، زور اور تزویر کے مقابلے میں ہے۔

انہوں نے برصغیر کے علماء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ علماء اپنی آسائش چھوڑ کر دور دراز علاقوں میں جا کر تبلیغ کا مقدس فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ ہمارے خلوص کو بعض بدیانت لوگ ہماری کمزوری بھی سمجھتے ہیں۔ ہم کمزور نہیں بلکہ سب سے زیادہ طاقتور ہیں، کیونکہ ہمارے پاس ایمان کی طاقت ہے۔

برصغیر کے علماء نے انقلاب اسلامی، رہبرِ معظم اور دینی اقدار کا ہر جگہ تعارف کرایا ہے، ڈاکٹر یعقوب بشوی

حجت الاسلام والمسلمین شیخ یعقوب نے کہا کہ آج بين الاقوامی سطح پر بیان اور قلم کے ذریعے جہادِ تبیین کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے قرآن مجید کو محور بنا کر جدید تحقیقات پر نئے زاویے سے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، تاکہ تخلیق علم بھی محقق ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .