۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
ڈاکٹر یعقوب بشوی

حوزہ/ رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے قرآنی نظریات پر بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی قم کے مرکزی دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے قرآنی نظریات پر بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی قم کے مرکزی دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایران بھر سے علمی و فکری اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق، اجلاس المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چانسلر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب میں، رہبرِ انقلاب اسلامی کے قرآنی نظریات کی بین الاقوامی کانفرنس کی بین الاقوامی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کہا کہ ہر آنکھ، علی شناس نہیں ہے علی شناسی کیلئے بوذری نگاہ اور سلمانی معرفت چاہیئے، آج میدان ہمارے سامنے ہے دشمن چاروں طرف سے دینی قیادت اور اقدار کو محاصرے میں لیکر حملہ آور ہے۔ دشمن سے بھاگنا نہیں اور نہ ہی میدان کو دشمن کے حوالے کرنا ہے، بلکہ اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے ہمیں میدان میں حاضر رہنا ہوگا۔

ہر آنکھ علی شناس نہیں ہوتی، علی شناسی کیلئے بوذری نگاہ اور سلمانی معرفت چاہیئے، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

انہوں نے مزید کہا کہ آج رہبرِ انقلاب کی حمایت منت سمجھ کر نہیں بلکہ ذمہ داری سمجھ کر ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ہم اپنی ذمہ داری کو ادا کریں گے تو بہت سارے مسائل حل ہوجائیں گے، جو شخص شرائط زمان کے تحت اپنی ذمہ داری ادا نہ کرے وہ تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بن جاتا ہے، کیونکہ قرآن مجید میں بھی سبقت کی بات ہوئی ہے۔

حجت الاسلام ڈاکٹر بشوی نے کہا کہ ہمارے پاس دو زبانیں ہیں ایک زبان، دل کی ہے دوسری زبان عقل کی ہے۔ اندیشہء رہبر، عقل کی زبان سے سمجھنے اور سمجھانے کی ضرورت ہے، جبکہ دل کی زبان سے رہبر انقلاب کی شخصیت کو سمجھنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دل کی زبان سے ہمیں لبنانی خاتون جو ایک شہید کی بہن بھی ہے، اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ایرانی ایک وفد اس شہید کے خانوادہ سے تسلیت کا اظہار کرنے کی غرض سے جاتے ہیں اور امام خمینی اور رہبر معظم انقلاب کی تصاویر لیکر جاتے ہیں جب لڑکی کی خدمت میں یہ تصاویر پیش کی جاتی ہیں تو لڑکی کمرے سے نکل جاتی ہے سب حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں کچھ دیر بعد وہ لڑکی دوبارہ واپس آتی ہے اور تصاویر کو چومتی ہے لڑکی سے جب اس حرکت سے متعلق سوال کیا گیا تو جواب دیتی ہے میں وضو سے نہیں تھی اس لیے وضو کرنے گئی تھی کیونکہ میں امام و رهبری کی تصاویر کو بغیر وضو ہاتھ نہیں لگاتی!اس قصے میں بہت سارے دروس ہیں ہم میں سے کون اس لڑکی کی سی معرفت رکھتا ہے؟

ڈاکٹر یعقوب بشوی نے کہا کہ آج دنیا میں لاکھوں انقلابی جوان رہبر معظم انقلاب کی آواز پر لبیک کہتے ہیں یہ انقلاب، ان شاءاللہ ظہور امام زمانہ ارواحنالہ الفداء کیلئے پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .