۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
کاظم صدیقی در خطبه‌های نمازجمعه تهران

حوزه/ تہران کے نائب امام جمعہ نے کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی کی توہین کسی ایک فرد کی توہین نہیں تھی، بلکہ یہ مغربی دنیا کا اسلام سے خوفزدہ ہونے کی دلیل تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران میں نمازِ جمعہ کے خطبہ میں، حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے یورپی ممالک میں رہبر انقلابِ اسلامی کی توہین پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ خامنہ ای کی توہین کسی ایک فرد کی توہین نہیں تھی، بلکہ یہ مغربی دنیا کا اسلام سے خوفزدہ ہونے کی دلیل تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انقلابِ اسلامی سے اسلام ناب کو تقویت ملی اور انقلاب کی بدولت اقتدار، عزت اور آزادی کا پرچم روز بروز بلند ہو رہا ہے۔ دین اسلام کی سربلندی اور اقتدار دیکھ کر مغربی دنیا توہین آمیز اقدام کرنے پر مجبور ہے۔

تہران کے نائب امام جمعہ نے فرانسیسی میگزین میں رہبر انقلابِ اسلامی کی توہین اور حالیہ دنوں میں سوئیڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی آزادی بیان، جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے، اسی لئے وہ آئے روز آزادی بیان کے نام پر توہین کرتے ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی نے مزید کہا کہ مغرب، آزادی بیان کے اپنے جھوٹے نعروں کے برعکس کام کر رہا ہے۔ آج الحمدللہ مختلف ممالک میں توہین قرآن کی مذمت میں ریلی نکالی گئی۔

انہوں نے یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے سپاہ پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسدارانِ انقلاب ہمیشہ اسلام، انقلاب اور ایران کے امن و سلامتی کیلئے میدان میں حاضر ہے اور ایران کے تمام علاقوں میں لوگوں کا مددگار اور دوست کی حیثیت سے سرگرم عمل ہے۔

امام جمعہ تہران نے مزید کہا کہ یہ سپاہ پاسدارانِ انقلاب اور شہید قاسم سلیمانی ہی تھے جنہوں نے دنیا سے دہشت گرد گروہ داعش کے وجود کو ختم کیا، لہٰذا دشمن جان لے کہ ان کارروائیوں سے سپاہ پاسدارانِ انقلاب پہلے سے زیادہ طاقتور ہو جائے گی اور آپ کی ناک زمین پر رگڑ دے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .