توہین آمیز کارٹون
-
رہبر انقلابِ اسلامی کی توہین کسی ایک فرد کی توہین نہیں تھی، امام جمعہ تہران
حوزه/ تہران کے نائب امام جمعہ نے کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی کی توہین کسی ایک فرد کی توہین نہیں تھی، بلکہ یہ مغربی دنیا کا اسلام سے خوفزدہ ہونے کی دلیل تھی۔
-
فرانس میں رہبر انقلاب کی توہین اور ہماری ذمہ داری
حوزه/ فرانس پچھلے کئی سالوں سے اسلامی مقدسات کی توہین میں پیش پیش ہے۔ قرآن کریم، حضور اکرم سمیت اسلامی مقدسات کی تسلسل کے ساتھ توہین کے بعد پچھلے ہفتے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی توہین پر مبنی خاکے شائع کئے گئے۔جس نے دنیا بھر کے آزادی پسند مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کیا اور مغرب کے غیر انسانی حرکت پر دنیا بھر میں احتجاج،مذمتی بیانات کی شکل میں رد عمل جاری وساری ہے۔
-
کردستان کے شہر سنندج کے سنی عالم دین مولوی راستی کی حوزه نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو:
فرانسیسی میگزین کی توہین، اسلام کی عظمت کے خلاف دشمن کی ناامیدی کا منہ بولتا ثبوت ہے
حوزه/سنندج کے نائب امام جمعہ نے کہا: آزادی بیان کے بہانے مغربی دنیا کے متعدد اخبارات میں ادیان الٰہی کے مقدسات خصوصاً اسلام، رسول اللہ (ص) اور دیگر مذہبی رہنماؤں کی توہین سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اقدامات اسلام کی عظمت کے خلاف ان کی ناامیدی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
-
آیت اللہ نوری ہمدانی کی فرانسوی میگزین میں مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت
حوزہ/ آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: ہم فرانسوی میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور دنیائے اسلام کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے نوٹس لیں۔
-
شیطانی جذبات اور عقلی شکست کا بدلہ لینے کے لیے توہین رسالت کا مذموم حربہ استعمال کیا گیا،حجة الاسلام والمسلمین سید احمد عباس ہمدانی
حوزہ/جس رسول نے اپنی ساری زندگی اخلاقی اقدار، انسانی حقوق،بھائی چارہ ، مساوات اور ایک دوسرے کے لئے جذبۂ احترام کا درس دیا ہے کس طرح کوئی ان کے حق میں اہانت و توہین کر سکتا ہے ؟!
-
اہانت اور دین اسلام کی مسلسل مخالفت دشمنوں کی بوکھلاہٹ اور شدید بے چینی کا نتیجہ ہے،حجت الاسلام مولانا ظہور مہدی مولائی
حوزہ/بلاشبہ اس روشنی و ترقی کے دور میں اسلام و پیغمبر اسلام کے معقول ، محکم ، متقن ، نجات و سعادت بخش تعلیمات و معارف کی روز بروز بڑھتی ھوئی مقبولیت نے اھل باطل کے دلوں میں وہ اضطراب پیدا کردیا ھے کہ جسے چھپانے کے لئے وہ اس طرح کی رکیک حرکتیں انجام دے رہے ہیں ، لیکن یاد رکھیں کہ وہ اپنے ان حیوانی مقاصد میں ھرگز کامیاب نہیں ہونگے اور ان کا ہر منصوبہ"إِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ الْعَنْكَبُوتِ" کا مصداق ثابت ہوگا۔
-
موسسه امام هادی علیه السلام
اپنے دلائل کی کمزوری پر پردہ ڈالنے کے لیے توہین کرنا کافروں کا پرانا حربہ رہا ہے،مؤسسہ پیام امام ہادی(ع)
حوزہ/دل کے اندھے کافروں نے اسلام کے آغاز سے ہی اپنے استدلال کی کمزوری کو چھپانے کے لیے مذاق کا راستہ اپناتے آئے ہیں تاکہ اپنی شخصیت کی حقارت کو چھپایا جاسکے؛ لیکن یہ واضح ہے کہ یہ بیکار اور غیر معقول چھٹپٹاہٹ کوئی فائدہ پہنچانے والی نہیں ہے۔
-
توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی صدر میکرون نے اپنی شکست کا اعلان کیا
حوزہ/فرانس کے صدر میکرون نے اپنے توہین آمیز اور اسلام مخالف بیان سے پسپائی اختیار کر لی ہے۔
-
حزب اللہ لبنان نے فرانس میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کی شدید مذمت کی
حوزہ/ حزب اللہ لبنان نے بیانیہ صادر کر کے فرانس میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے اسے سوچا سمجھا منصوبہ قرار دیا ہے۔
-
انبیاء (ع) کی شان میں توہین کرنے والی ہر کارروائی کو روکنا چاہیے، آیت اللہ قبلان
حوزہ / لبنان شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی کے اسپیکر نے پیغمبرِ اِسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی شان میں گستاخانہ کارٹون شائع کرنے پر فرانسیسی حکومت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔