۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
علامہ صفدر حسین نجفیؒ

حوزہ/ مفسر قرآن علامہ صفدر حسین نجفی مرحوم نے پاکستان کے ہر گوشہ و کنار میں مدارس دینیہ کو پہونچایا و 120 سے زائد کتب ترجمہ اور تالیف کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے بانی صدر اورپرنسپل جامعتہ المنتظر مفسر قرآن محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی رحمتہ اللہ علیہ کی32 ویں برسی آج 3 دسمبر عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔
علامہ مرحوم 3 دسمبر 1989ءکو انتقال کرگئے تھے۔ انہوں نے ملک بھر میں مدارس دینیہ کو پہونچایا۔تفسیر نمونہ کی 27 جلدوںاور امام خمینی کی توضیح المسائل سمیت مرحوم علامہ صفدر نجفی نے 120 کتب ترجمہ اور تالیف کیں۔
ان کے سینکڑوں شاگرد دنیا بھر میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے قائد مفتی جعفر حسین مرحوم کے بعد علامہ صفدر حسین نجفی نے علامہ عارف حسین الحسینی جیسی مخلص شخصیت کو قائد ملت جعفریہ منتخب کروا کر خودمدارس دینیہ کی تشکیل پرتوجہ مرکوز کی۔
محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے ملک بھر میں قرآن خوانی اور مجلس عزا منعقد کی جا رہی ہے ۔جبکہ دیوان سلمان فارسی، محمدی مسجد حالی روڈ میں 2 بجے بعد از نماز جمعة المبارک محسن ملت سیمینار سے علامہ محمد افضل حیدری، علامہ مرید حسین نقوی، علامہ بختیارالحسن سبزواری، علامہ علی رضا نقوی،سید منیر حسین گیلانی، احمد رضا خان، زاہد مہدی، حسن رضا نقوی اور دیگر خطاب کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .