۸ تیر ۱۴۰۱ |۲۹ ذیقعدهٔ ۱۴۴۳ | Jun 29, 2022
محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی اعلی اللہ مقامہ

حوزہ/ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام مفسر قرآن ممتاز عالم دین علامہ سید صفدر حسین نجفی مرحوم کی برسی کی مناسبت سے 3 دسمبر بروز جمعہ دیوان سلمان فارسی، محمد مسجد حالی روڈ گلبرگ لاہور میں خصوصی سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام مفسر قرآن ممتاز عالم دین علامہ سید صفدر حسین نجفی مرحوم کی برسی کی مناسبت سے 3 دسمبر بروز جمعہ دیوان سلمان فارسی، محمد مسجد حالی روڈ گلبرگ لاہور میں خصوصی سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سیمینار سے علامہ محمد افضل حیدری، علامہ سید مرید حسین نقوی، علامہ سید بختیار الحسن سبزواری، علامہ سید علی رضا نقوی، علامہ علی نقی نقوی، سید منیر حسین گیلانی، ڈاکٹر علی عباس نقوی، سید عابد مرتضیٰ نقوی، کرنل (ر) علی عارف نقوی، احمد رضا خان، زاہد مہدی مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، سید حسن رضا نقوی، ریجنل ناظم، امامیہ آرگنائزیشن سمیت دیگر مقررین خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سمینار میں مقررین علامہ سید صفدر حسین نجفی کی شخصیت، دینی، قلمی اور ملت جعفریہ پاکستان کیلئے سماجی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
9 + 0 =