۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26ویں برسی کی مناسبت "افکارِ شہدا سیمنار" کا انعقاد

حوزہ/ تنظیم کے سابقین کے لئے "محفلِ سابقین" کے نام سے نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں سندھ بھر کے تمام ڈویژنز سے سابقین نے شرکت کی اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے ساتھ گزرے ہوئے ایام کو یاد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26ویں برسی کی مناسبت سے  گیلیکسی بینکوٹ ہال، سکھر میں "افکارِ شہدا سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔

پہلے روز تنظیم کے سابقین کے لئے "محفلِ سابقین" کے نام سے نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں سندھ بھر کے تمام ڈویژنز سے سابقین نے شرکت کی اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے ساتھ گزرے ہوئے ایام کو یاد کیا۔

 افکار شہداء سیمینار میں مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان عارف حسین علی جانی، رکنِ مرکزی نظارت علامہ احمد اقبال رضوی، رفیقانِ شہید ثاقب نقوی و نوازش رضا و فرزندِ شہید سمیت دیگر رہنماوں نے افکار شہداء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی نے مبارزانہ زندگی گزاری، انہوں نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دیتے ہوئے  بے نظیر خدمت کی۔

پروگرام میں نصیرآباد سمیت سندھ بھر سے سابقین، سینئر احباب اور خواھران نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .