۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ اگرچہ عالمی استکباری قوتیں اور عالم کفر ظہور امام علیہ السلام کے حوالے سے رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں مگر عاشقان امام زمانہ علیہ السلام نائب امام ولی فقیہ کی قیادت میں دنیا بھر کے اندر عوامی شعور اور بصیرت کے ذریعے ظہور امام کی زمینہ سازی کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادت با سعادت حضرت امام مہدی علیہ السلام کے سلسلے میں چک سٹی میں تقریب جشن منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ منتظرین امام زمانہ اس وقت پوری دنیا میں خدا کے دین کی سربلندی کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں۔ اگرچہ عالمی استکباری قوتیں اور عالم کفر ظہور امام علیہ السلام کے حوالے سے رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں مگر عاشقان امام زمانہ علیہ السلام نائب امام ولی فقیہ کی قیادت میں دنیا بھر کے اندر عوامی شعور اور بصیرت کے ذریعے ظہور امام کی زمینہ سازی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نائجیریا سے یمن تک عاشقان خدا عظمت کردار ایثار اور شہادت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ اپنے عشق خدا جذبہ شہادت شجاعت اور پاکیزہ کردار کے باعث وہ اقوام عالم کے لئے عزم و ہمت کی داستان رقم کر رہے ہیں۔

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے تجاوزات کے نام ہزاروں غریب اور بے سہارا لوگوں کے گھر گرانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آج جب غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے عوام دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں ایسے میں ان غریبوں کے گھروں پر بلڈوزر چلا کر خاندانوں کو زندہ در گور کیا جا رہا ہے۔ حکومت گھروں کو مسمار کرنے سے پہلے متبادل کا بندوست کرے۔ ریاست اور پچاس لاکھ گھر دینے کی دعویدار حکومت کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ لوگوں کو متبادل گھر اور روزگار پہلے دے بعد میں ان کے گھر مسمار کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .