۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
पोस्टर

حوزہ/ حوزہ علمیہ مغربی آذربائیجان کے پروفیسر حجت الاسلام علی جباری نے کہا: امام علیہ السلام کی نگاہیں ہمارے اعمال پر ہیں اور مولا ہمیشہ ہمارے اعمال پر نظارت رکھتے ہیں اور دیکھتے ہیں، اگر کوئی شخص امام علیہ السلام کی موجودگی کا احساس کر لے تو وہ کبھی بھی کسی کام میں اپنی جانب سے کوتاہی نہیں کرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ مغربی آذربائیجان کے پروفیسر حجت الاسلام علی جباری نے حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی ولادت با سعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام علیہ السلام کی نگاہیں ہمارے اعمال پر ہیں اور مولا ہمیشہ ہمارے اعمال پر نظارت رکھتے ہیں اور دیکھتے ہیں، اگر کوئی شخص امام علیہ السلام کی موجودگی کا احساس کر لے تو وہ کبھی بھی کسی کام میں اپنی جانب سے کوتاہی نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا: "اگر آج ہم آسانی سے گناہ کے مرتکب ہو جاتے ہیں اور اپنے واجبات کو ادا کرنے میں کوتاہی کرتے ہیں،تو اس کا اصل سبب یہ ہے کہ ہم نے حضرت ولیعصر علیہ السلام کو حاضر ناظر نہیں جانا۔

حوزہ علمیہ مغربی آذربائیجان کے مدرسہ کے پروفیسر نے منتظرین امام زمانہ (عج) کی نشانیوں کو بیان کرتے ہوئے کہا: خود کو امام کا خادم محسوس کرنا کی نشانی ہے، جمہوری اسلامی ایران، امام زمانہ (عج) کا ملک ہے، اگر ہم اس چیز پر یقین رکھیں اور عقیدہ رکھیں تو امام زمانہ (عج) کی خدمت کو اپنا وظیفہ سمجھیں گے۔

حجۃ الاسلام جباری نے کہا: ذکر الہی اور صبر اور تحمل بھی منتظرین امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی اہم نشانی ، اگر ہم امام کے حاضر و ناظر ہونے پر یقین رکھیں تو ہمارے اندر مشکلات کو تحمل کرنے کا مادہ اور بڑھ جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت زینب (س) نے تمام مصیبتوں پر صبر کیا کیونکہ ان کا یقین تھا کہ وہ امام کی موجودگی میں ہیں اور سب امام پر قربان ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .