اخلاقی خصوصیات
-
امام زمانہ (عج) کے منتظرین کی علامتیں
حوزہ/ حوزہ علمیہ مغربی آذربائیجان کے پروفیسر حجت الاسلام علی جباری نے کہا: امام علیہ السلام کی نگاہیں ہمارے اعمال پر ہیں اور مولا ہمیشہ ہمارے اعمال پر نظارت رکھتے ہیں اور دیکھتے ہیں، اگر کوئی شخص امام علیہ السلام کی موجودگی کا احساس کر لے تو وہ کبھی بھی کسی کام میں اپنی جانب سے کوتاہی نہیں کرے گا۔
-
آیت اللہ کریمی جہرمی:
خطیب کے بیان اور الفاظ کا اثر براہ راست معاشرے کے افراد کی روح پر پڑتا ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا: ہمیں علماء اور فقہاء کے وجود کی نعمت پر خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے اور ایسی شاندار مجالس میں ان کی علمی، روحانی، دینی اور اخلاقی خصوصیات کا تذکرہ کرنا چاہیے تاکہ ان کے ذکرِ خیر کے ساتھ ساتھ انہیں لوگوں کے لئے عملی نمونے کے طور پر متعارف کیا جا سکے۔
-
آیت اللہ موسوی اصفہانی:
جو عالم صرف دنیا طلب ہے اس سے دوری اختیار کرنی چاہیے
حوزہ/ صوبہ ہمدان میں حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: حوزہ علمیہ کو آیت اللہ صافی گلپائیگانی جیسی شخصیات کی تربیت پر فخر ہے۔ آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی اخلاقی خصوصیات کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے علمی مقام کو بھی بیان کیا جانا چاہیے۔
-
امام حسن مجتبیٰ (ع) کی دس اخلاقی خصوصیات
حوزہ / حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی سب سے نمایاں خصوصیت کہ جو ان کے چاہنے والوں کے لئے بہترین نمونہ بھی ہے، ان کا سخی و کریم ہونا اور دوسروں کی مدد کرنا ہے۔ وہ ہمیشہ مختلف بہانوں سے سب کو اپنی کرامت سے فائدہ پہنچایا کرتے اور اتنی بخشش کیا کرتے کہ ضرورت مند شخص بے نیاز ہو جاتا۔