۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
جشن سالروز امامت امام زمان(عج) در سیراف

حوزہ / ایران کے شہر بوشہر کے امام جمعہ نے کہا: شیعہ اور امام معصوم علیہ السلام کے درمیان ربط کا نام "انتظار" ہے۔جیسا کہ "ولایت" اور "امامت" مکتب تشیع کے بنیادی ستون ہیں اور حجتِ خدا اور ہر زمانے میں امام معصوم علیہ السلام کے وجود کی ضرورت کا عقیدہ اس مکتب کے دوسرے مکاتب سے امتیازی نکتہ شمار ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی بوشہر سے نامہ نگار کے مطابق، بوشہر کے امام جمعہ حجت الاسلام عاشوری نے حضرت امام زمانہ (عجل) کی امامت کے آغاز کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: شیعہ اور امام معصوم علیہ السلام کے درمیان ربط و اتصال کا نام "انتظار" ہے۔

انہوں نے کہا: عقیدتی لحاظ سے تفکرِ شیعی میں امام موعود (عجل) کا انتظار ایک ناقابل تردید اصل و حقیقت ہے اور بہت سی روایات میں امام عصر (ع) کے انتظار کی ضرورت کو بیان کیا گیا ہے۔

حجت الاسلام صادق عاشوری نے کہا: جیسا کہ "ولایت" اور "امامت" مکتب تشیع کے بنیادی ستون ہیں اور حجتِ خدا اور ہر زمانے میں امام معصوم علیہ السلام کے وجود کی ضرورت کا عقیدہ اس مکتب کے دوسرے مکاتب سے امتیازی نکتہ شمار ہوتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .