۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکٹری نے کہا کہ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ذات عالم انسانیت کے لیے نجات کا موجب ہیں، امام (عج) کو کسی ایک طبقے و مذہب کے ساتھ جوڑنا ظلم کہلائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکٹری و جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے امام زمانہ عج کی ولادت با سعادت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ امام زمانہ (عج) کی ذات عالم انسانیت کے لیے نجات کا موجب ہیں، لہذا اس امر کی ضرورت ہے کہ امامؑ عج کو کسی ایک طبقے و مذہب کے ساتھ جوڑنا ظلم کہلائے گا۔

علامہ نجفی نے مزید کہا کہ علماء تشیع و تسنن کی مشترکہ روایات امام مہدی (عج) کی ذات ان کے ظہور اور ان کے ولی اللہ الاعظم کے عنوان سے تسلسل کے ساتھ وارد ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام بھی قرآن کی طرح پوری انسانیت کیلئے ہادی کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ آپ قرآن ناطق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام مسلمانوں کے اعمال اور حرکات و سکنات سے واقف ہیں اور ہمارا نامہ اعمال روزانہ کی بنیاد پر امام زمانہ (عج) کے پاس جاتا ہے، اس لئے ہمیں اپنے اعمال کا محاسبہ ضرور کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ امام مہدی (عج) کے ظہور کی راہ ہموار کرنا منتظرین کے فرائض میں سے ایک اہم ترین فریضہ ہے۔ دعا ہے پروردگار آپ کے ظہور میں تعجیل فرما کر دنیا کو جلد عدل و انصاف سے پر فرمائے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .