۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ محمد حسین اکبر

حوزہ/ ادارہ منہاج الحسین لاہور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد حسین اکبر کا انتخاب برائے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل خوش آئند ہے۔ ہمیں امید ہے علامہ صاحب مکتب تشیع کی نمائندگی احسن انداز میں فرمائے گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے اپنے ایک بیان میں کہا ادارہ منہاج الحسین لاہور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد حسین اکبر کا انتخاب برائے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل خوش آئند ہے۔ ہم ان کی موفقیت کے لیے دعا گو ہیں اور ان کو اس ذمہ داری کے ملنے پہ ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔

علامہ ڈاکٹر محمد نجفی کا مزید کہنا تھا ہمیں امید ہے علامہ صاحب مکتب تشیع کی نمائندگی احسن انداز میں فرمائے گے۔

دعا گوں ہوں اللہ تعالی فاضل عالم علامہ محمد حسین اکبر کی توفیقات خیر میں مزید اضافہ فرمائے اور انکا سایہ ملت تشیع پہ تا دیر قائم رکھے ۔آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .