حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغريہ آرگناٸیزیشن پاکستان ضلع دادو کے رہنماٶں کا ضلع بھر میں مختلف شہروں کا تنظیمی دورہ کیا گیا، جس میں کامیاب دورہ سندھ کے قدیمی شہر ٹلٹی میں کیا گیا۔ رہنماٶں میں اصغریہ آرگناٸزیشن پاکستان ضلعی صدر دادو محترم مشعیب احمد اصغری اور ضلعی تعلیم و تربیت سیکیٹری محترم سید ظاہر حسین شاہ کاظمی ساتھ تھے۔
سندھ کے قدیمی شہر ٹلٹی میں مذہب حقا کے پاسداروں اور مومنین سے ملاقات کی گٸی، ملاقات میں مومنین نے اصغریہ آرگناٸزیشن پاکستان کی کاویشوں کو سراہا اور تعلیمات محمد وآل محمد سیکھنے، سیکھانے اور عمل کرنے کا یقین دلاتے ہوۓ یونٹ قاٸم کرنے کو کہا۔
تنظيم کی طرف سے الیکشن کرایا گیا جس میں اکثریت کی آراء سے محترم مُحب علی عابدی کو یونٹ ٹلٹی کا صدر منتخب کیا گیا۔ منتخب یونٹ صدر نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے اپنی کابینہ کا اعلان کیا۔
اصغریہ آرگناٸیزیشن پاکستان ضلعی صدر دادو محترم مشعیب احمد اصغری کی طرف سے منتخب یونٹ صدر ٹلٹی محترم مُحب علی عابدی کو تنظیمی ذمہ داری دیتے ہوۓ حلفِ وفاداری لی گٸی اور مبارکباد پیش کی گٸی۔ آخر میں دعا ٕ امام زمانہ علیہ السلام پڑھی گٸی اور نیازِ امام حسین علیہ السلام تقسیم کیا گیا۔