۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیعہ علما کونسل کے مرکزی وفد کی اٹک کے احباب کے ساتھ ملاقات

حوزہ/ علامہ واحدی نے تنظیم کو مضبوط کرنے کے تعلق سے کہا کہ ہمیں ضرورت ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، منفی سوچ کی بجائے مثبت سوچ کو لے کر آگے بڑھیں، اپنی قیادت مرکز کارکنوں کے ساتھ مسلسل رابطوں میں رہیں، خلوص کے ساتھ انتھک محنت کریں، جہاں موقع ملے تنظیم کے اہداف اور قیادت کے پیغام کو بروقت پہنچائیں اور یونٹ سطح سے لے کر مرکز تک تنظیم کو منظم کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سنجوال اٹک/ شیعہ علما کونسل کی مرکزی کابینہ کے وفد نے ضلع اٹک کے تنظیمی احباب کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی،وفد میں مرکزی نائب صدر علامہ عارف واحدی،مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر میثمی،ایڈیشنل سیکریٹری برادر زاہد آخوندزادہ اور ان کے ساتھ ڈویژنل اور ضلعی راہنما علامہ قاسم جعفری اور جناب سید نزاکت حسین شاہ موجود تھے۔ وفد کا استقبال ضلعی صدر جناب سید وقار نقوی،علامہ عابد شجاعی اور دیگر ضلعی راہنماوں نے کیا۔ ضلع کے تنظیمی احباب نے اپنی تنظیمی کارکردگی اور مسائل بیان کئے۔ پھر مرکزی راہنماوں نے خطاب کیا۔

مرکزی نائب صدر علامہ عارف واحدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے جہاں مرکزی جنرل کے طور پر یا دیگر عہدوں پر رہ کر کام کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ وہیں اٹک میں آٹھ سال ضلعی صدر کے طور پر بھی خدمت انجام دی۔ ضلع کے بہادر عوام اور مخلص علماء کرام،عمائدین اور تنظیمی کارکنوں نے اپنی قیادت اور قومی پلیٹ فارم کو مضبوط کرنے کے لئے ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جناب سید وقار نقوی کی سربراہی میں ضلعی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سب مخلص اور نظریاتی لوگ ہیں، قیادت کے ساتھ انکی وابستگی کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے۔

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ یہ زیادتی ہو گی اگر میں تنظیم کے بزرگ ضلعی راہنما،مخلص قوم جناب سید خادم حسین شاہ صاحب کا ذکر نہ کروں جنہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی ترین سال اس قومی پلیٹ فارم اور قیادت کو مضبوط کرنے کے لئے وقف کئے۔ موصوف نے شب و روز اپنے ضلع کی عوام کی خدمت کی،پیرانہ سالی میں بھی جب تک چل پھر سکتے تھے اس خدمت کو جاری رکھا۔ بحرانوں میں اپنی قیادت کو تنہا نہ چھوڑا اسی طرح جناب سید فدا حسین شاہ بخاری مرحوم،بابو غلام مصطفی جعفری مرحوم،جناب منصف حیدری اور دیگران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

علامہ واحدی نے کہا کہ تنظیم کو مضبوط کرنے کے لئے درج ذیل امور کو مدنظر رکھنا ضروری ہے؛ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا، منفی سوچ کی بجائے مثبت سوچ کو لے کر آگے بڑھنا، اپنی قیادت مرکز کارکنوں کے ساتھ مسلسل رابطوں میں رہنا، خلوص کے ساتھ انتھک محنت کرنا، جہاں موقع ملے تنظیم کے اہداف اور قیادت کے پیغام کو بروقت پہنچانا اور یونٹ سطح سے لے کر مرکز تک تنظیم کو منظم کرنا۔

قائد محترم علامہ ساجد نقوی کے تدبر،فراست اور جہد مسلسل کو دیکھ کر ہم میں نیا جذبہ اور لگن پیدا ہوتا ہے۔ اگر ہم یونٹ، تحصیل،ضلع اور صوبہ میں کامیابی کے ساتھ مکمل تنظیم سازی کر لیں تو یہ ایک ایسا مضبوط نیٹ ورک بن سکتا ہے جس کے ذریعے ہم بڑے سے بڑا ہدف حاصل کر سکتے ہیں۔

شیعہ علما کونسل کے مرکزی وفد کی اٹک کے احباب کے ساتھ ملاقات،تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال

تبصرہ ارسال

You are replying to: .