۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
علامہ عارف واحدی

حوزہ/ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے جوان قائد محترم کے بازو ہیں قوم کے گرانقدر اثاثہ ہیں اسکو مضبوط اور فعال بنانے کے لئے ہمارا بھرپور تعاون رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نو منتخب مرکزی صدر جناب سید راشد حسین نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی،اس موقع پر ان کے ہمراہ جناب محمد تقی مغل بھی موجود تھے۔

نو منتخب صدر نے تنظیمی امور میں علامہ عارف واحدی سے رہنمائی حاصل کی۔ اس موقع پر علامہ عارف واحدی نے کہا کہ قائد محترم نے جو راہنمائی فرمائی ہیں اس پر عملدرآمد کی خاص ضرورت ہے نیز جوانوں کو متحد اور منظم کرنے کے تعلق سے خاص توجہ کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد اور وحدت کو مزید فروغ دیں،لابیوں اور گروپوں سے بالاتر ہوکر اپنی مضبوط تنظیمی ٹیم بنائیں،نوجوانوں کی تعلیم اور اخلاقی،نظریاتی تربیت کو بہتر بنائیں،انتخابات کے پراسس کو صاف،شفاف اور منظم بنایا جائے، انتخابات امور میں مجلس نظارت سے بھی راہنمائی اور تعاون حاصل کرتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ جے ایس او کے جوان قائد محترم کے بازو ہیں قوم کے گرانقدر اثاثہ ہیں اسکو مضبوط اور فعال بنانے کے لئے ہمارا آپ کے ساتھ بھرپور تعاون ہو گا۔ آخر میں جناب سید راشد حسین نقوی نے علامہ عارف واحدی کی راہنمائی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

جے ایس او کے جوان ملک و قوم کا گرانقدر اثاثہ ہیں، علامہ عارف واحدی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .