۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
کراچی میں ایم ٹی اے میڈیکل کلینک کا افتتاح

حوزہ/ مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان اور فنا فنافی الحسین ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایم ٹی اے میڈیکل کلینک کا افتتاح امام بارگاہ سفارت خانہ میں سرپرست اعلیٰ اور معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان اور فنا فنافی الحسین ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایم ٹی اے میڈیکل کلینک کا افتتاح امام بارگاہ سفارت خانہ میں سرپرست اعلیٰ اور معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کیا۔

اس موقع پر وزیرِ بلدیات محترم ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے جنہوں نے مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے مسلسل فلاحی پروگرام اور انسانی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے صدر تنظیم عزاداری پاکستان جناب ایس ایم نقی اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر صدر تنظیم عزاداری پاکستان کا کہنا تھا کہ تنظیم عزاداری پاکستان کا نصب العین صحت و تعلیم کے شعبوں میں عوام کی خدمت کرنا ہے اور مستقبل قریب میں انشاء اللہ مزید فری میڈیکل سینٹرز اور تعلیمی اداروں کا قیام کیا جائے گا۔

تقریب میں ایس ایس پی ملیر جناب محترم حسن سردار صاحب ، ڈی سی کورنگی جناب محترم علی زیدی ، ایدمنسٹریٹر کورنگی جناب محترم شریف خان صاحب اور مختلف سیاسی ، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندہ گان موجود تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .