۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
لاہور، عظیم الشان یوم فاطمہؑ و علیؑ کانفرنس کا انعقاد، اہم مذہبی سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

حوزہ/ سیکرٹری جنرل حنا تقوی صاحبہ نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ خاتون جنت بی بی دو عالم اپنے شوہر مولا علی علیہ سلام کے لیے ایک دلسوز ، مہربان اور فداکار زوجہ تھیں بچوں کی تربیت اور گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ آپ سلام اللہ علیھا کو عبادت خداوندی سے عشق تھا جب عبادت کی غرض سے مصلۂ پر کھڑی ہوتیں تو بچوں کو بھی ساتھ کھڑا کرتیں غرضیکہ کہ سیدۃ النساء العالمین س نے اپنے پاکیزہ کردار سے خواتین کے لیے زندگی کے تمام شعبوں اور پہلوؤں میں بہترین راہنمائی کی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے لاہور کے ایک فارم ہاؤس میں عظیم الشان یوم فاطمہؑ و علیؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پچپن سے زائد مہمانان گرامی نے شرکت کی جن میں معلمات ، ذاکرات ، پروفیسرز ،ڈاکٹرز ،انجینئرز، ؤومن چیمبر آف کامرس انڈسٹری کی فاونڈر پریذیڈنٹ ڈاکٹر شمائلہ جاوید ، جماعت اسلامی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثمینہ احمد ،چرچ گیٹ آف نیشن کی سربراہی میں کافی تعداد میں مسیحی خواتین جبکہ سیاسی شخصیات میں پاکستان پیپلز پارٹی ،  پاکستان تحریک نصاف اور نون لیگ کی اراکین اسمبلی نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

اس موقع پر خصوصی شرکت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان مولانا احمد اقبال رضوی ، سیکرٹری جنرل پنجاب مولانا عبد الخالق اسدی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ تحسین شیرازی ، محترمہ ذکیہ نقوی ، محترمہ رباب ترمذی ، محترمہ نرگس ھادی ، اور محترمہ معصومہ بہشتی کی تھی، اس کانفرنس کے آغاز میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے کانفرنس کا ایجنڈا پیش کیا اور ضلعی میڈیا سیکرٹری محترمہ نگین زہرا رضوی اور ضلعی سیکرٹری امور مدارس محترمہ عطیہ نے دوران تقریب نظامت کے فرائض انجام دیے ۔

سیکرٹری جنرل حنا تقوی صاحبہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کی ذات گرامی پر روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا اخلاق و کردار میں اپنی والدہ ماجدہ حضرت خدیجۃ الکبری سلام اللہ علیھا کی صفات عالیہ کا واضح نمونہ ہیں ان کا کہنا تھا آپ سلام اللہ علیھا  اعلی فکری افکار، نیکی اور دینداری میں اپنی والدہ کی وارثہ اور ملکوتی صفات و اخلاق میں اپنے والد گرامی رسول خدا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جانشین تھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خاتون جنت بی بی دو عالم اپنے شوہر مولا علی علیہ سلام کے لیے ایک دلسوز ، مہربان اور فداکار زوجہ تھیں بچوں کی تربیت اور گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ آپ سلام اللہ علیھا کو عبادت خداوندی سے عشق تھا جب عبادت کی غرض سے مصلۂ پر کھڑی ہوتیں تو بچوں کو بھی ساتھ کھڑا کرتیں غرضیکہ کہ سیدۃ النساء العالمین س نے اپنے پاکیزہ کردار سے خواتین کے لیے زندگی کے تمام شعبوں اور پہلوؤں میں بہترین راہنمائی کی ہے ۔

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دختر رسول خداؐ ، ام الآئمہؑ جناب فاطمۃ الزہرا س نہ فقط تمام عالمین کی خواتین کے لیے بلکہ مردوں کے لیے بھی اسوہ کاملہ ہیں نہ صرف ہم جیسے گناہگار مردوں کے لیے آئیڈیل ہیں بلکہ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ شریف فرماتے ہیں کہ میری  دادی سیدہ فاطمۃ الزہرا س میرے لیے اسوہ ہیں انھوں نے کہا اگر ہم اپنے معاشرے کو جنت بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں خط فاطمی کو اپنانا ہوگا۔

اپنے خطاب کے اختتام پر جناب علامہ احمد اقبال رضوی صاحب نے ضلع لاہور کو اس پر شکو کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ،کانفرنس میں ضلع لاہور کے تمام یونٹس نے بھرپور شرکت کی کانفرنس کے اختتام پر ضلعی اور یونٹس کابینہ ممبران کی بہترین تنظیمی کارگردکی پر انہیں اعزازی اسناد، میڈلز اور انعامات سے نوازا گیا علاوہ ازیں تقریب میں شریک  مہمانان خصوصی میں مجلس وحدت مسلمین کا لٹریچر ، دینی مواد اور ایم ڈبلیو ایم کے مونو گرام سے مزین کپ تحفے کے طور پر پیش کیے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .