۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ شوال ۱۴۴۵ | Apr 21, 2024
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام سیدہ کائنات (س) کانفرنس کا انعقاد

حوزہ/ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کی خوشنودی حضور اکرم (ص) کی خوشنودی ہے اور حضور اکرم (ص) کی خوشنودی اللہ کریم کی خوشنودی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی ذات مبارکہ تمام عالم انسانیت بالخصوص خواتین کیلئے عملی نمونہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا احسان اور انعام ہے کہ اس نے ہمیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا امتی بنایا۔ مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے خواتین پر خاص انعام اور احسان فرمایا ہے کہ ان کیلئے سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کی سیرت مبارکہ اور ذات مبارکہ کو رول ماڈل بنا دیا۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کی خوشنودی حضور اکرم (ص) کی خوشنودی ہے اور حضور اکرم (ص) کی خوشنودی اللہ کریم کی خوشنودی ہے۔ حضرت سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی پاکیزہ سیرت اور حیات طیبہ ہر دور کی مسلمان خواتین کیلئے نمونہ کمال اور واجب الاتباع ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .