۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
سیدہ زہرا نقوی

حوزہ/ دینی جماعتوں کو زیادہ سے زیادہ بہترانداز میں خواتین کو معاشرتی، سیاسی واجتماعی ذمہ دارایوں سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد/ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان (شعبہ خواتین) کے زیر اہتمام جامعہ امام صادق جی نائن ٹو اسلام آباد میں 2 روزہ محسنہ اسلام حضرت خدیجة الکبریٰ سلام اللہ علیہا کنونشن منعقد ہوا۔

امامیہ خواتین کنونشن سے مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین ایم ڈبلیو ایم و ایم پی اے پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے اسلامی معاشرے کی تشکیل میں خواتین کے کرداراور فرائض پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو بااختیاراور تربیت یافتہ بنانے کیلئے وسیع میدان خالی ہے، دینی جماعتوں کو زیادہ سے زیادہ بہترانداز میں خواتین کو معاشرتی، سیاسی واجتماعی ذمہ دارایوں سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .