۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
خواتین اعتکاف

حوزہ/ لاہور الفاطمہ مسجد و امام بارگاہ واپڈا ٹاؤن میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین مرکز کی جانب سے ۱۳،۱۴،۱۵ رجب کی تاریخوں میں خواتین کے لیے سالانہ اعتکاف علوی منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور الفاطمہ مسجد و امام بارگاہ واپڈا ٹاؤن میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین مرکز کی جانب سے ۱۳،۱۴،۱۵ رجب کی تاریخوں میں خواتین کے لیے سالانہ اعتکاف علوی ؑکا اہتمام مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی کی جانب سے کیا گیا۔

معنویت سے بھرپور اس اعتکاف کی محفل میں خواتین نے تلاوت قرآن دعا و مناجات اور ذکر خداوندی کے ساتھ ساتھ مختلف معلمات اور علمائے کرام کے دروس سے بھی استفادہ کیا ۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی ، مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی و رکن قرآن بورڈ محترمہ معصومہ نقوی ،جناب مولانا حسن مھدی کاظمی اور خانم اقصی ذاکر نے معتکفین سے مختلف موضوعات پر خطاب کیا ۔

اعتکاف کے تیسرے اور آخری روز مجلس شہادت جناب زینب الکبری سلام اللہ علیھا سے خانم اقصی ذاکر نے خطاب کیا ، نماز ظہرین کے بعد اعمال ام داود کا اہتمام کیا گیا جس میں معتکفین کے ساتھ ساتھ لاہور کے دیگر علاقوں سے بھی خواتین نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے بھی شرکت کی اور تمام معتکفین خواہران میں خاک شفا و تسبیح بطور تبرک تقسیم کیا۔

آخر میں منتظمین کی جانب سے اعتکاف میں شرکت کرنے والی خواہران کا شکریہ ادا کیا گیا، اس موقع پر محترمہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ محترمہ صبا رضا اور محترمہ زیدی اور ان کی پوری ٹیم اور الفاطمہ مسجد و امام بارگاہ انتظامیہ کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اس نورانی اعتکاف کے انتظامات کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ سے بھرپور تعاون کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .