حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغريہ آرگنائيزيشن پاکستان یونٹ پھلجی ولیج دادو کا اجلاس 19 نومبر 2021 بروز جمع کو زيرِ صدارت مرکزی ثقافت سیکریٹری محترم احسان علی اصغری کی قیادت میں مسجدِ الحسيني پهلجی ولیج دادو میں برگزار ہوا۔جس میں نٸے میرِ کاروں کے انتخاب کے لیے الیکشن کیا گیا۔
اجلاس کی شروعات تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔ جسمیں موجودہ شرکاء نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور اکثریت کی آراء کے ساتھ برادر صفدر علی قمبرانی کو یونٹ پھلجی ولیج دادو کا یونٹ صدر منتخب کیا گیا۔
نو منتخب صدر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے مقدس تنظیم اصغریہ آرگناٸزیشن پاکستان اصغریہ اسٹوڈنس آرگناٸزیشن اور اصغریہ آرگناٸزیشن پاکستان خواتین کی کاوشوں کو سراہا اور تعلیمات محمد و آل محمد سیکھنے سکھانے اور گھر گھر عام کرنے کی مکمل یقین دہانی کراٸی۔
آخر میں منتخب یونٹ صدر نے اپنی کابینہ کا اعلان کیا جس میں یونٹ ناٸب صدر لياقت جمالی یونٹ جنرل سیکریٹری طارق لاشاری یونٹ فائنینس سیکریٹری ميھر جمالی یونٹ تعلیم و تربیت سیکریٹری ندیم جمالی کو منتخب کیا۔اور تنظیمی سال ولایت علی امین وحدت کے سالانہ پروگراموں کی تکمیل کے لیے اپنی کابینہ کا حصہ بنایا۔
اجلاس میں حلف برداری کی تقریب بھی منعقد کی گی جس میں مرکزی ثقافت سیکریٹری احسان علی اصغری نے منتخب یونٹ صدر اور اس کی کابینہ سے حلف لیا اور مبارکباد پیش کی۔
اجلاس میں اصغریہ آرگناٸزیشن پاکستان کے مرکزی ثقافت سیکریٹری نے کا خطاب کیا اور واعظ و نصیحت کی۔ اجلاس کا اختتام دعاء امام زمانہ علیہ السلام کے ساتھ ہوا۔