۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اصغریہ

حوزہ/اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے پالیسی ساز ادارے مرکزی مجلس عاملہ کا دو روزہ اجلاس  زیرصدارت مرکزی صدر سید شکیل شاھ حسینی کے بمقام جیم خانہ دادو میں جاری ہے.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے پالیسی ساز ادارے مرکزی مجلس عاملہ کا دو روزہ اجلاس  زیرصدارت مرکزی صدر سید شکیل شاھ حسینی کے بمقام جیم خانہ دادو میں جاری ہے، اجلاس میں تحریک کے اضلاع، ڈویژن اور مرکزی کابینہ کے اراکین شریک ہیں، جس میں ضلع کراچی، حیدرآباد، مٹیاری، میرپورخاص، سکرنڈ، نوابشاھ، نوشھروفیروز، خیرپورمیرس، سکھر، شہداد کوٹ، کے این شاھ دادو، سمیت دیگر اضلاع کے کارکنان شریک ہیں، جب کہ ڈویژن حیدرآباد، نوابشاھ، سکھر،دادو اور کراچی کے ذمہ داران شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کا آغاز باجماعت نماز مغربین سے کیا گیا، اجلاس کی پہلی نشست میں حجتہ السلام محمد اعظم قمی،  مرکزی صدراصغریہ تحریک سید شکیل شاھ حسینی، اصغریہ تحریک کے مجلس اعلی کے صدر سید پسندعلی رضوی، نے خصوصی خطاب کیا،جب کہ اس موقع پہ شعبہ جات کے سیکریٹریز نے سالانہ پروگرام کی پلاننگ اور اس کے طریقہ کار کی تربیت دی، جس میں شعبہ تنظیم کی مرکزی جنرل سیکریٹری شھزاد رضا، شعبہ مالیات کی مرکزی فنانس سیکریٹری سلیم عباس چنہ، کاشف اصغری، شعبہ تعلیم و تربیت کی مرکزی تعلیم سیکریٹری پرویز علی لاڑک، قمر عباس غدیری، شعبہ عزاداری و تبلیغ کی تربیت مرکزی سیکریٹری سید خادم حسین رضوی، گوٹھ و محلہ سدھار ثابت علی ساجدی، سید عاشق حسین نقوی، شعبہ فروغ مکتب اہلبیت کی مرکزی سیکریٹری دھنی بخش جعفری، شعبہ ابلاغ عامہ کی مرکزی سیکریٹری سید عرفان نقوی، شکیل حسینی چانڈیو نے  دی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .