۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
اہلیان سرسی مقیم پاکستان کے اہم اجلاس کا انعقاد

حوزہ / اہلیان سرسی مقیم پاکستان کے منعقدہ اجلاس میں سرسی سوسائٹی کی دوبارہ بحالی سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ اہم اجلاس میں متفقہ رائے سے مرکزی (ایڈہاک) کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اہلیان سرسی مقیم پاکستان کے اہم اجلاس کا انعقاد مولانا داؤر عباس رضوی (محلہ چوہدریان) کی رہائشگاہ شاہ فیصل کالونی میں کیا گیا۔

اس موقع پر شرکاء اجلاس نے اپنی اپنی آراء کا اظہار کیا اور تجاویز پیش کیں جس کے بعد نوجوان نسل کو اپنی تاریخ سے آگاہی، بزرگان کی قربانیوں ونیز اہلیان سرسی مقیم پاکستان کی فلاح و بہبود اور باہمی رابطوں کے سلسلے میں سرسی سوسائٹی کی دوبارہ بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر متفقہ رائے سے سرسی سوسائٹی کی مرکزی (ایڈہاک) کمیٹی تشکیل دی گئی، شرکاء اجلاس نے کثرت رائے سے محترم سید حسین نذر نقوی سرسوی (محلہ بازار) مقیم نارتھ ناظم آباد کو سرسی سوسائٹی کا صدر، ایڈووکیٹ اصغر عباس نقوی (محلہ دالان) مقیم شاہ فیصل کالونی کو جنرل سیکریٹری، ایڈووکیٹ محسن علی نقوی (محلہ بازار) مقیم گلستان جوہر کو ایڈیشنل سیکریٹری، حمد علی زیدی (محلہ شرقی) مقیم جعفر طیار سوسائٹی کو ڈپٹی سیکریٹری جبکہ مختار حسین زیدی (محلہ شرقی) مقیم جعفر طیار سوسائٹی کو سرسی سوسائٹی کا رابطہ سیکریٹری منتخب کرلیا۔

شرکاء اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سرسی سوسائٹی کے صدر محترم حسین نذر نقوی نے کہا کہ انشاءاللہ اہلیان سرسی مقیم پاکستان سے رابطوں کا سلسلہ تیز کیا جائیگا اور ماضی میں بزرگان کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا، انشاء اللہ سرسی سے تعلق رکھنے والے ہر فرد تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کیلیے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی جائیگی۔ اس سلسلے میں امید کرتے ہیں کہ تمام ممبران بھرپور تعاون کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی جلد سرسی سوسائٹی کے منشور سے آگاہی فراہم کریگی اور تمام ضروری امور کو انجام دیتے ہوئے انتخابی عمل کو یقینی بنائیگی، اس موقع پہ سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ اصغر عباس صاحب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح انشاء اللہ تمام اہلیان سرسی مقیم پاکستان کو منظم و متحد کرنے کی کوشش ہوگی اور اس سلسلے میں رابطوں اور ممبر سازی کے بعد عنقریب عمومی اجلاس و پروگرام کا انعقاد کیا جائیگا۔

اجلاس کے دوسرے حصے میں سرسی سوسائٹی کی زیلی باڈی (ورکنگ کمیٹی) کا اعلان کیا گیا جس میں عمران حیدر نقوی (محلہ چوہدریان) مقیم گلشن اقبال، علی عباس نقوی (محلہ بازار) مقیم نارتھ ناظم آباد، مولانا داور عباس رضوی (محلہ چوہدریان) مقیم شاہ فیصل کالونی، عدیل عباس نقوی (محلہ بازار) مقیم گلبرگ فیڈرل بی ایریا، علی محسن نقوی (محلہ بازار) مقیم گلستان جوہر کو نامزد کیا گیا، ورکنگ کمیٹی، سرسی سوسائٹی کی مرکزی ایڈہاک کمیٹی کی معاون کمیٹی کی حیثیت سے کام کریگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .