۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
ورکشاب

حوزہ/اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے سفیران مھدی عج کا 2 روزہ تربیتی ورکشاپ دادو سٹی میں انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی کابینہ سمیت سندھ بھر سے سفیران مھدی عج کے نمائندگان نے شرکت کی، ورکشاپ میں سفیران مھدی عج کو ایام عزا ماہ محرم الحرام میں عشرے پڑھنے اور مختلف مجالس میں حقیقی روایات اور عزاداری کو بامقصد بنانے کے لیئے تربیت دی گئی۔

حوزہ  نیوز  ایجنسی  کی  رپورٹ  کے  مطابق  اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے سفیران مھدی عج کا 2 روزہ تربیتی ورکشاپ دادو سٹی میں انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی کابینہ سمیت سندھ بھر سے سفیران مھدی عج کے نمائندگان نے شرکت کی، ورکشاپ میں سفیران مھدی عج کو ایام عزا ماہ محرم الحرام میں عشرے پڑھنے اور مختلف مجالس میں حقیقی روایات اور عزاداری کو بامقصد بنانے کے لیئے تربیت دی گئی، ورکشاپ میں علمی، فکری دروس کیئے گئے، جس میں انجنئر سید حسین موسوی نے خصوصی خطاب کیا۔

انجنئیر سید حسین موسوی نے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ گزشتہ چند صدیوں کی نسبت آج امام  حسین  (ع) کی شخصیت زیادہ معروف و مقبول ہے ۔ آج کے حالات میں جب بھی  کوئی بے غرض مفکر اور دانشور تاریخ اسلام کا مطالعہ کرتا ہے تو واقعہ کربلا پر پہنچ کر سر تسلیم خم کر دیتا ہے ۔ وہ افراد جن کا بظاہر اسلام سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔ لیکن آزادی، عدالت، عزت، سر بلندی اور دوسرے انسانی اقدار کے قدر داں ہیں وہ سب آزادی، عدالت، استقلال، برائیوں سے مقابلے اور جہالت کے خلاف جنگ میں امام حسین علیہ السلام کو اپنا رہبر و پیشوا مانتے ہیں ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .