حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 16 مئی یوم مردہ باد آمریکا و اسرائیل اور 22مئی پہ یوم القدس ہونے کی وجہ سے ھفتہ یکجہتی مستضعفین فلسطین اور بیت المقدس کے لیئے پورا ھفتہ منانے کا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے، سوشل میڈیا مہم، قلم نگاری، سوشل میڈیا مہم مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس پہ ڈاکیومینٹری فلم سمیت دیگر پروگرامات منعقد کیئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس، اصغریہ تحریک اور اصغریہ خواتین تحریک کا مشترکہ اجلاس آن لائین ویڈیو کانفرنس پہ منعقد ہوا، جس میں تنظیموں اور تحریک کے مرکزی کابینہ اور کمیٹیز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وائرس کے پیش نظر حکومتی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے پلاننگ کی گئی، اجلاس کے فیصلاجات میں کہا گیا ہے کہ تنظیمیں مشترکہ طور پہ مسئلہ فلسطین کو عوام الناس کے سطح پہ اجاگر کرنے کے لیئے ھفتہ مضتضفین جہاں فلسطین منائے گی۔ جس میں تنظیم کی جانب سے سوشل میڈیا پہ فلسطین اور بیت المقدس کے حوالے سے ڈاکیومینٹری عام کرے گی، جب کہ قلم نگاری کے ذریعے مختلف اخبارات میں کالم اور بلاگ پہ نشر کرے گی جب کہ یونٹس گھر گھر پہ عوام کو مواد پہنچائے گی جس سے بچوں، خواتین اور نوجوانوں کو آگاہی دی جائے گی۔ اس سلسلے میں مشترکہ کمیٹیز تشکیل دی گئی ہے جو کہ پروگرامات کو منظم اور موثر انداز میں کروانے کی ذمہ دار ہونگے۔
آپ کا تبصرہ