۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
اصغريہ آرگنائيزيشن پاکستان دادو کی جانب سے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی

حوزہ/ مقررین نے اپنے بیان میں کہا کہ یوم القدس یوم اسلام ہے، مسٸلہ فلسطین ناقابل فراموش مسٸلہ ہے، جس کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، دنيا کا ہر مسلمان بیت المقدس پر یہودی تسلط کو قبول کرنے کے بجائے جان دے گا، گزشتہ کٸی دہایوں سے مسلمانوں پر ظلم کی انتہا حد سے تجاوز کر چکی ہے، مسلمانوں کو اس طرح کے ظلم اور جبر کے خلاف متحد ہو کر اُمت وحدت بن کر اپنے برادر ملک فلسطین کی بھر پور حمایت اور ان کے ساتھ یکجا کھڑے ہو کر ظالم اور ناجائز اسراٸیل کے خلاف آواز بلند کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بیت المقدس کی آزادی اور صہیونی ریاست اسرائیل کے  فلسطین پر ناجائز قبضہ کے خلاف آج بعد نمازِ جمعہ مرکزی امام بارگاہ حیدری دادو سے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان دادو کی جانب سے ڈویژنل صدر محترم اللہ بچایو انقلابی کی رہنماٸی میں پُر امن احتجاجی ریلی دادو پریس کلب تک نکالی گئی۔احتجاجی ریلی میں شہر کی مختلف تنظیمون نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

مقررین نے اپنے بیان میں کہا کہ یوم القدس یوم اسلام ہے، مسٸلہ فلسطین ناقابل فراموش مسٸلہ ہے، جس کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، دنيا کا ہر مسلمان بیت المقدس پر یہودی تسلط کو قبول کرنے کے بجائے جان دے گا، گزشتہ کٸی دہایوں سے مسلمانوں پر ظلم کی انتہا حد سے تجاوز کر چکی ہے، مسلمانوں کو اس طرح کے ظلم اور جبر کے خلاف متحد ہو کر اُمت وحدت بن کر اپنے برادر ملک فلسطین کی بھر پور حمایت اور ان کے ساتھ یکجا کھڑے ہو کر ظالم اور ناجائز اسراٸیل کے خلاف آواز بلند کرنا چاہیے۔

مزید کہا کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ کو چاہیے اسراٸیل کے اس ناجاٸز اقدام کے خلاف سخت ایکشن لے اور مسٸلہ فلسطین کو حل کر کے فلسطین کو آزاد کیا جائے جس کے یہ حقدار ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اسرئیل کا اٹھایا گیا یہ غیر قانونی اقدام جس کو دنیا کے کسی بھی خطے نے قبول نہیں کیا اس غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مقررین میں اصغريہ آرگناٸزیشن پاکستان دادو کے ڈویژنل صدر محترم اللہ بچایو انقلابی، ڈویژنل نائب صدر محترم محبوب علی جعفری،ضلعی صدر دادو محترم مشعیب احمد اصغری ،دادو سٹی صدر وسيم رضا جعفري اور مختلف تنظيموں کے شرکإ نے خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .