۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان

حوزہ/ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے سندھ بھر کے تمام ڈویژنوں میں یوم القدس کی آزادی کے لیے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی رپورٹ کے مطابق ،کراچی ، حیدرآباد،جامشورو ،دادو ، سکھر ، شکارپور گھوٹکی ،پنوعاقل، اور دوسرے شہروں میں ریلیاں نکال کر احتجاج رکارڈ کروایا گیا، ریلیز کے شرکاء سے تنظیمی دوستوں ،اور علماء کرام نے خطابات کئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے سندھ بھر کے تمام ڈویژنوں میں یوم القدس کی آزادی کے لیے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی رپورٹ کے مطابق ،کراچی ، حیدرآباد،جامشورو ،دادو ، سکھر ، شکارپور گھوٹکی ،پنوعاقل، اور دوسرے شہروں میں ریلیاں نکال کر احتجاج رکارڈ کروایا گیا، ریلیز کے شرکاء سے تنظیمی دوستوں ،اور علماء کرام نے خطابات کیے۔

تصویری جھلکیاں: اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے سندھ میں یوم القدس کی آزادی کے لیے احتجاجی مظاہرہ اور ریلیاں نکالی گئی 

مقررین نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ یوم القدس صرف ایک دن تک محدود نہیں رہا بلکہ عالمی سطح پر ایک تحریک بن گئی اور یہ تحریک جس طرح سے ابھر رہی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مسقبل میں ربہر انقلاب اسلامی کی قیادت میں یہ تحریک غاصب اور جابر صیہونیوں کے لئے ایک طوفان بن کر آئے گا ۔اور اس طوفان سے سامراج کے ناجائز اولاد اسرائیل کا وجود ہی مٹ جائے گا۔

آیئے اس دن اپنی غیرتوں کو تکان دے دیں گے اور یہ عزم دہرائیں گے کہ کرہ ارض بالخصوص ارض مقدس فلسطین پر کسی بھی صورت میں ناجائز اسرائیل کو برداشت نہیں کریں گے اس کے علاوہ ان افراد اور حکمران کے ساتھ بھر پور بائیکاٹ اور مذمت کریں گے جو سامراج کے ناجائز اولاد مسلمانوں کے دشمن ازلی غاصب اسرائیل کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھارہے ہیں ۔اس دن کو ہم من و عن منائیں گے قدس کی آزادی کے ساتھ ساتھ مظلومین و مستضعفین جہاں کی حمایت کا کھل کر اعلان کریں گے۔یوم القدس مسلمانوں کا یوم مقدر ہے آئیے ہم تقدیر بنائیں گے قدس کو آزاد کرائیں گے۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .