حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ آرگناٸیزیشن پاکستان ڈویژن دادو کا ڈويژنل ورگنگ کاٶنسل کا اجلاس زیرِ صدارت اصغريہ آرگنائيزيشن پاکستان کے مرکزی ثقافت سیکیٹری محترم احسان علی اصغری، خیرپور ناتن شاہ میں برگزار ہوا۔
رمضان المبارک مغفرت و بابرکت اور رحمتوں کے مہینے کی شروعات اور اس مہینے کو پُرخلوض جوش و جذبہ کے ساتھ منانے کے لئے تنظیم کی طرف سے پروگراموں کو مکمل طور پر منعقد کرنے کے لئے پلانگ کی گٸ، اور اس بابرکت مہینے میں ڈویژن و اضلاع کے تمام یونٹس میں پروگراموں کو مکمل کرانے اور یونٹس کو مزید فعل کرنے و نیۓ یونٹس کے قیام کے لئے حکمت عملی جوڑی کی گٸ۔
اس اجلاس کے افتطاحی کلمات اصغریہ آرگناٸیزیشن ڈویژن دادو کے ڈویژنل صدر محترم اللہ بچایو انقلابی نے ادا کئے، جس میں مرکزی، ڈویژن، اضلاع اور يونٹس کے کارکنان کا شکریہ ادا کیا گیا اور ماہِ رمضان المبارک کے پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہدایت جاری کی گئی۔
اس اجلاس کی شرکإ میں اصغريہ آرگنائيزيشن پاکستان ڈیوژنل نائب صدر دادو محترم محبوب علي جعفري، ڈیوژنل تعليم و تربيت سيکيٹري محترم علي حسن لغاري،ضلعي صدر دادو محترم مشعيب احمد اصغري، ضلعي صدر ميهڑ محترم عبدالسلام اصغري، ضلعي جنرل سيکيٹري دادو محترم نور حسين رودناني، يونٹ صدر دادو سٹي محترم وسيم رضا جعفري، يونٹ دادو سٹي فنانس سيکيٹري محترم عبدالغفار جلباڻي نے شرکت کی۔