۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
المجتبی فاؤندیشن طلاب سندہ مقیم قم کی مجلس نظارت کا انتخاب

حوزہ/ المجتبی فائونڈیشن طلاب سندہ قم کا وہ منفرد ادارہ ہے جس نے قرآن مجید، نہج البلاغہ، صحیفہ سجادیہ، مفاتیح الجنان، تفاسیر قرآن، دعاؤں اور زیارتوں کی ستر 70 سے زیادہ ایپلیکیشنس بنا کر سوشل میڈیا پر علوم آل محمد علیہم السلام کی ترویج میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدس/المجتبی فائونڈیشن طلاب سندہ مقیم قم المقدسہ ایران کا ایک اہم اجلاس،المجتبی کے صدر حجۃ الاسلام مولانا راشد علی چانڈیو کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 32 اراکین نے حضوری شرکت کی اور 11 اراکین نے آنلائین شرکت کی۔ 43 اراکین کی موجودگی میں آئندہ دو سال کیلئے مجلس نظارت "سرپرست کاؤنسل" کا انتخاب عمل میں لایا گیا اور آئندہ دو سالوں کیلئے 
حجۃ الاسلام ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمی
حجۃالاسلام مولانا ثمر علی عرفانی
حجۃ الاسلام مولانا نظیر احمد بہشتی
حجۃ الاسلام مولانا شوکت علی امینی
حجۃالاسلام مولانا ساجد علی سبحانی کو مجلس نظارت "سرپرست کائونسل" کیلئے چنا گیا۔

بعد میں مجلس نظارت کے اراکین نے باہمی مشورت سے حجۃالاسلام مولانا نظیر احمد بہشتی کو مجلس نظارت کا سربراہ منتخب کیا۔

یاد رہے کہ المجتبی فائونڈیشن طلاب سندہ قم کا وہ منفرد ادارہ ہے جس نے قرآن مجید، نہج البلاغہ، صحیفہ سجادیہ، مفاتیح الجنان، تفاسیر قرآن، دعاؤں اور زیارتوں کی ستر 70 سے زیادہ ایپلیکیشنس بنا کر سوشل میڈیا پر علوم آل محمد علیہم السلام کی ترویج میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .