حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگناٸیزیشن پاکستان ضلع دادو کی طرف سے ضلع دادو کے مختلف تعلقوں کا درسی دورہ زیرِ صدارت مشعیب احمد اصغری کے ضلع کے تمام یونٹس ميں کیا گیا۔ جس میں مولانا سید ظاہر حسین شاہ کاظمی نے خصوصی درس دیا۔
اس دورے میں مولانا سيد ظاہر حسين شاہ کاظمی نے بابرکت مہینے رمضان المبارک میں اصغریہ آرگناٸزیشن پاکستان کے نٸے سال ولایت علی امین وحدت اور مرکز کی طرف سے ارسال شدہ پروگرامز کو بھر پور انداز میں منانے اور یونٹس کو مزید فعل کرنے کے لئے روزے اور اس کے اثرات پر مبنی درس دیا ۔
مولانا سید ظاہر حسیں شاہ نے درس کے موضوع کو اجاگر کرتے ہوے مومنوں کو بتایا کہ روزہ رکھنے کا بہترین فاٸدہ یہ ہے انسان کو متقّی پرہیزگار کرتا ہے اور براٸیوں سے نجات دلاتا ہے خداوند تعالی کے نزدیک اور عملی انسان بننے پر آمادہ کرتا ہے۔
اصغریہ آرگناٸزیشن پاکستان ضلع دادو کا کامیاب دورہ یونٹ جوہی سٹی ،يونٽ جلب ديرو ،يونٽ راجوگنڈھو، يونٽ ٹلٹی اور بھان سعیدآباد میں کیا گیا۔